حج کیا ہے ؟؟؟ عشق والفت ، وارفتگی ومحبت میں ڈوبے ہوئے اس سفر کا نام ہے جس میں ایک عاشق ِ سرگشتہ بحکم ِ خداوندی اپنے محبوب ومرغوب وطن کو چھوڑ کر جنگلوں ، بیابانوں اور صحراؤں کی خاک چھانتا ہوا سمندروں کو عبور کر کے دیار محبوب میں داخل ہوتا ہے ، بال بکھرے ہوئے ، ناخن بڑھے ہوئے ، گرد آلود سر ، تارک ِ مال وزر ، گھر سے بے گھر…
مکہ معظمہ حجاز مقدس کا ایک انتہائی متبرک شہر ہے جہاں کالے غلاف سے ڈھکا ایک اونچا کمرہ ہے جس کا نام کعبہ ہے ، خدا کی عبادت وبندگی کے لئے تعمیر کیا گیا یہ دنیا کا سب سے پہلا گھر اور عبادت خانہ ہے ، خانہ کعبہ جس مقام پر تعمیر ہے یہ دنیا کا محترم،مقدس اور بابرکت حصہ ہے ،کعبہ جو بیت اللہ شریف اور خانہ ٔ خدا کے نام سے بھی معروف…
یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ انسان اپنی زندگی میں کئی کام انجام دیتا ہے خواہ سماجی و ملی مسائل ہوں یا خوانگی و معاشرتی مسائل ہوں یا خالصتا دینی و اخروی اعمال ہوں ان تمام مصروفیات میں انسان کا کوئی ارادہ اور کوئی نیت ہوتی ہے۔تو اس نیت کے اعتبار سے انسانی اعمال کی کئی قسمیں ہوتی ہیں بعض اعمال وہ ہوتے ہیں۔جنکو انسان انجام دیتا ہے اور نیت اس میں دکھاوے کی ہوتی…
جب سے ہمارا یہ پیارا ملک بھارت انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا ہے اس وقت سے لے کرآج تک دیکھا جائے تویہاں فتنوں اور فرقہ وارانہ فسادات کا ایک ایسا لا متناہی سلسلہ نظر آتا ہے جس میں ہمیشہ اقلیتوں اوربالخصوص مسلمانوں ہی کا بے انتہاجانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ گذشتہ دنوں جب سے موجودہ حکومت دوسری مرتبہ برسرِ اقتدار آئی ہے، اس وقت سے ملک میں ہندو شدت پسند عناصر کی جانب…
حج ایسی عبادت ہے جوزندگی میں ایک مرتبہ صاحب استطاعت پر فرض ہے، اگرچہ ایک سے زیادہ مرتبہ حج کی ادائیگی کی ترغیب حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات میں واضح طور پر ملتی ہیں، چنانچہ حضور اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: پے درپے حج وعمرے کیا کرو۔ بے شک یہ دونوں (حج اور عمرہ) فقر یعنی غریبی اور گناہوں کو اس طرح دور کردیتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے کے میل کچیل کو دور کردیتی…