نرمل: 24/مارچ (عبدالعزیز ہاشمی) آج بتاریخ 24-03-2020 بروز منگل بوقت 11:00 بجے دن مدرسہ روضۃ العلوم نرمل میں شہر کے علماء کرام ، ائمہ مساجد، جامع مسجد و دیگر مساجد کے انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران اور دعوت تبلیغ کے ذمہ داران کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا ہے،جس میں پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ’’کرونا وائرس‘‘ سے بچاؤ کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر کے طور پر مساجد کے نظم کو چلانے کے لئے حسب ذیل اموربہ اتفاق آراء طئے کئے گئے ،
1۔ اذان مائک سے ہوگی اور اذان کے ساتھ ہی یہ اعلان بھی ہو کہ اپنے اپنے گھروں میں نماز ادا کرلیں ۔ ایسے حالات میں گھروں میں نماز ادا کرنے سے ثواب میں کوئی کمی نہیں ہوگی ۔
2۔ اس اعلان کے باوجود اگر کچھ لوگ مسجد میں آجائیں تو وہ نماز با جماعت میں شریک ہوجائیں ، البتہ سنتیں گھروں میں جاکر اداء کریں ۔
3۔مسجدوں میں کوئی بھی اجتماعی عمل جیسے درس قرآن ، کسی بھی قسم کی تعلیم خصوصاًصباحی، مسائی تعلیم وغیرہ،
4۔ جائے نماز وغیرہ اُٹھا کر صرف فرش پر نماز ادا کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، اور وضو خانوں میں صابن رکھے جائیں ۔
5۔جمعہ کے لئے 1:15 پر اذان ہوگی ، اور 1:30 پر نماز اداء کی جائیگی۔ نماز کے فوراً بعد اپنے اپنے گھروں میں سنتیں ادا ء کرلیں ، صرف عربی خطبہ ہوگا ، اردو تقاریر نہیں ہوں گی۔
6۔ مسجد کو آنے والے خصوصاًجمعہ کے دن ماسک کا اہتمام کریں ۔
7۔ اپنے اپنے گھروں میں توبہ استغفار کا اہتمام کریں ، تلاوت قرآن اور ذکر و اذکار میں مصروف رہیں ۔
8۔ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔
جاری کردہ :۔
جمیع اَئمہ کرام و علماء عظام و ذمہ داران مساجد و دعوت و تبلیغ ،شہر نرمل۔۔