جمعیۃ علماء نظام آباد کے زیراہتمام کل ہند نعتیہ مشاعرہ
نظام آباد: 23؍اکتوبر (عصرحاضر) مولانا سیدسمیع اللہ صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے مطابق جمعیۃ علماء نظام آباد کے زیر اہتمام کل ہند نعتیہ مشاعرہ انشاء اللہ بتاریخ 24 اکتوبر 2022 بروز پیر بعد نماز عشاء بمقام نظام پیالیس فنکشن ہال ، بودهن روڈ ، نظام آباد میں پاسبان ملت الحاج حافظ پیر شبیر احمد صدر ریاستی جمعیۃ علما و تلنگانہ و آندھرا کی صدارت میں انعقاد عمل میں لایا جار ہا ہے جس کی سر پرستی مولانا لئیق احمد قاسمی امام و خطیب جامع مسجد شکرنگر و ناظم مدرسہ روضۃ العلوم بودھن کریں گے ۔اس موقع پر عالم اسلام کی مشہور ومعروف شخصیت مولانا قاری احسان محسن قاسمی صاحب مظفر نگر یوپی ،مولانا ریحان تابش یوپی ، حافظ علیم الدین واحد حیدر آباد اور پیر عبدالوہاب کے علاوہ مقامی شعراء کرام جس میں مولانا عبدالقدیرحسامی، محمد اشفاق اصفی ، حافظ عبدالاحد، حافظ محمد تراب الدین، حافظ محمد افسر بودھن اپنا نعتیہ کلام پیش کر یں گے۔ تمام عاشقان رسول اور ادب دوست احباب سے خواہش کی جاتی ہے کہ اس عظیم الشان کل ہند نعتیہ مشاعرہ میں شرکت کریں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9010592786پر رابطہ کر سکتے ہیں۔