کریم نگر: 18؍مارچ (محمد عبدالحمید قاسمی) حافظ محمد وسیم الدین امام مسجد زمزم و نائب صدر دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء کریم نگر کی اطلاع کے بموجب دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء کریم نگر کی دس روزہ (11 تا 20 مارچ ) دینی تعلیمی بیداری مہم کے اختتام پر مرکزی جلسۂ عام بعنوان "نسلوں کے ایمان کی فکر اور مسلمانوں کی ذمہ داری” بتاریخ 20 / مارچ بروز جمعہ بعد نماز مغرب بمقام مسجد زم زم کشمیر گڈہ زیر سرپرستی مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی مد ظلہ العالی نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا زیر صدارت مفتی محمد یونس القاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء کریم نگر منعقد ہونے والا ہے جس میں مقامی مقرر محترم مفتی غیاث محی الدین صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء کریم نگر اور مہمان خصوصی ریاست کے ممتاز و مقبول عالم دین حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب دامت برکاتہم جنرل سیکرٹری دینی تعلیمی بورڈ و بانی اسلامک دعوة اکیڈمی حیدرآباد کے اہم خطابات ہوں گے- جمیع اراکین جمیعة علماء و انتظامی کمیٹی مسجد زم زم کریم نگر نے عامة المسلمين سے کثیر تعداد میں شریک ہوکر استفادہ کرنے کی خواہش کی ہے – واضح رہے کہ جمعیۃ علماء کریم نگر کےجانب سے 11/ سے 19 /مارچ تک شہر کی مختلف مساجد میں دینی تعلیمی بیداری مہم کے تحت ہر روز بعد نماز مغرب اجتماعات کا اہتمام کیا گیا اور مکاتب دینیہ کی اہمیت و ضرورت اور دینی تعلیم کے حصول کی اہمیت کو اجاگر کیا جاتے رہا اسی سلسلہ کا یہ اختتامی پروگرام ہے۔
ADVERTISEMENT