خدمت خلق بہت بڑا کام ہے ہمیں اسکے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے
کاماریڈی: 24؍اکتوبر (پریس ریلیز) حافظ تقی الدین منیری کی اطلاع کے بموجب مدرسہ مصباح الھدیٰ اندرانگر کالونی کاماریڈی میں حیدرآباد کے متاثرہ علاقوں میں خدمت کے لئے نوجوانوں کا ایک مشاورتی اجلاس الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری و الحاج مقصود احمد خان ایڈوکیٹ کی نگرانی میں منعقد کیا گیا جس میں مفتی عمران خان قاسمی سکریٹری جمعیۃ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء کی تاریخ ہے کہ ہمیشہ ہی ست خدمت خلق کا کام بحسن خوبی اس ملک میں انجام دیتی آئی ہے، سب جانتے ہین کہ ابھی دہلی میں فسادات کے موقع پر جمعیۃ علماء نے بے گھروں کی دادرسی کی، مصیبت زدوں کو تسلی دی، پھر کیرالا کے سیلاب زدگان کی امدادی کاموں کے لیے جمعیۃ علماء نے اول اول اپیل کی، نیز مقدمات سے پھنسے جیلوں میں محروس لوگوں کی رہائی کی ترتیب بنائی، تبلیغی جماعت پر الزام لگا لوگ بیرون ملک میں پھنسے تھے جمعیۃ علماء نے انہیں خلاصی دلائی، یہ کوئی سیاسی کام نہیں ہے، بہت فضیلت والا کام ہے، ہمارے اکابر نے چھ دن کی خدمت خلق کو ساری عبادات کا متبادل قراد دیا، خدمت خلق بہت بڑا کام ہے ہمیں اسکے لئے ہمیشہ تیار رہنا چاہئے اس میں ریاکاری نہ ہو، کیونکہ کسی بھی چیز کی خوبصورتی کے لئے اس میں اخلاص ہونا ضروری ہے۔ حافظ فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ نے کہا کہ مخلوق اللہ کا کنبہ ہے، ہم زمین والوں پر رحم کریں گے تو آسمان والا ہم پر رحمت کی بارش برسائے گا؛ اللہ تعالی اس وقت تک بندے کی مدد کرتا رہتا ہے جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے؛ لوگوں کی نفع رسانی تمام مذاہب میں محمود و پسندیدہ عمل ہے اسلام نے بڑی اہمیت دی ہے یہی وجہ ہے کہ آج ہر عام وخاص کی زبان زد ہے کہ خدمت سے خدا ملتا ہے، الحاج مفتی خواجہ شریف مظاہری نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پورے اسلام کا خلاصہ خالق کی عبادت اور مخلوق کی خدمت کرنا ہے۔ اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور تمام مخلوقات میں اس کو برتری، تفوق اور فضیلت سے نوازا۔ قرآن مجید میں اللہ تعالی نے چار چیزوں کی بیک وقت قسمیں کھا کر فرمایا تا کہ انسان کو اپنی بلندی اور برتری کا احساس ہو اور ساتھ ہی اپنے مقام و منصب کا ادراک بھی ہو؛ نیز الحاج سید عظمت علی نے نوجوانوں سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے لیے ایک جسم کی مانند ہے، جسم میں کہیں تکلیف ہو تو دوسرا حصہ اسکی تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔ آج ہمیں بھی اسی احساس کے ساتھ زندگی گذارنا ہے، اللہ کا کروڑہاں احسان ہے کہ اس نے ہمیں اس تکلیف سے دور رکھا؛ نیز حافط یوسف صاحب نائب صدر جمعیۃ نے کہا کہ اللہ نے ہمیں صحت دی اور مصیبت سے محفوظ رکھا یہ بڑا کرم ہے حالات کبھی بھی بدل سکتے ہیں، اللہ کا ہمیں ہرنعمت پر شکر ادا کرنے کی ضرورت ہے، مولانا شیخ احمد مظاہری حافظ مشتاق نائبین صدور جمعیۃ نے اظہار تشکر پیش کیا۔ نیز حافظ عدنان کی قرات کلام سے جلسہ آغاز ہوا جبکہ حافظ عبدالواجد حلیمی کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔ نیز اس موقع پر حافظ مجاہد، حافظ خواجہ یاسین، حافظ عبید، حافظ سلمان، حافظ عبدالحلیم، حافظ سراج، جاوید بھائی مسجد ریان، حسن صاحب متولی مسجد عائشہ، عبدالقیوم بھائی، مظہر بھائی، آصف کونسلر، محمد ارشد، محمد فیروز الدین، محمد جعفر، محمد ثمیر، و دیگر موجود تھے۔