حیدرآباد: 17؍مارچ (عصر حاضر) سوشل میڈیا پر تیزی سے گشت کررہے جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا سید محمود اسعد مدنی کی دستخط کے ساتھ ایک لیٹر جس کے عنوان میں لکھا گیا کہ ایک مشورہ اہلِ مدارس سے کو مولانا محمود مدنی نے فرضی قرار دیا ہے اس کا حمعیۃ علماء کا اور ذاتی طور پر مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیٹر موصول ہوتے ہی عصر حاضر کے ذمہ داروں نے ایڈوکیٹ نیاز فاروقی ذمہ دار شعبہ نشر و اشاعت جمعیۃ علماء ہند سے رابطہ کیا تو انہوں نے لاعلمی ظاہر کی اس کے بعد مولانا محمود مدنی سے واٹس اپ کے ذریعہ راست رابطہ کیا گیا تو مولانا نے کہا کہ بالکل غلط ہے آپ کو جس نے بھی بھیجا ہے اس کو پکڑئیے بلکہ اس کا نام اور نمبر میرے پاس بھیجیے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ جھوٹ کیوں پھیلارہا ہے۔