جالنہ: 3؍مارچ (پریس ریلیز) مفتی فہیم اشاعتی کی اطلاع کے بموجب دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کے فیصلے کے مطابق ملک بھر میں 11؍ تا 21؍مارچ 2020ء ملک گیر سطح پر تعلیمی بیداری مہم کی تیاریاں جاری ہے دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء مہاراشٹرا نے بھی اس سلسلہ میں انتہائی منظم انداز میں صوبہ بھر میں اس مہم کو کامیاب طریقہ پر چلانے کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ ملت اسلامیہ کو اور خاص کر آنے والی نسلوں کو ارتداد سے بچایا جاسکے دینی تعلیمی بورڈ مہاراشٹرا کی ہدایت پر تمام اضلاع کی طرح جمعیۃ علماء جالنہ نے بھی مہم کو بامقصد طریقہ پر کامیاب بنانے اور مہم کے اختتام پر جالنہ میں ہونے والے تربیتی کیمپ اور اجلاس عام کو کامیاب بنانے کیلئے جدوجہد کا آغاز کردیا ہے نیز دینی تعلیمی بورڈ مہاراشٹرا کا اجلاس عام جو جالنہ کے آزاد میدان پر طیے ہوا تھا اس کو بعض انتظامی وجوہات کی بناء پر قدیم جالنہ عید گاہ میں کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے واضح ہو کہ یہ صوبائی سطح کا اجلاس عام دین و دستور کی حفاظت اس عنوان پر صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹرا حضرت مولانا حافظ ندیم صدیقی صاحب کی سرپرستی اور داعئ اسلام حضرت مولانا مفتی روشن شاہ صاحب قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ مہاراشٹرا کی صدارت میں شام پانچ تا دس بجے منعقد ہوگا جس میں قائد ملت اسلامیہ ہند جانشین فدائے ملت حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہندو خلیفہ مجاز حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ ترجمان اہل سنت حضرت مولانا مفتی سلمان صاحب منصور پوری جنرل سیکریٹری آل انڈیا دینی تعلیمی بورڈ و صدر مفتی جامعہ قاسمیہ شاہی مراداباد یوپی اور حضرت مولانا امان اللہ صاحب مہتمم جامعہ حسینیہ شری وردھن وخلیفہ حضرت پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی اور ملک کے دیگر اکابرین تشریف لارہے ہیں نیز اسی دن صبح نو تا عصر مدرسہ ارشاد العلوم مجرے باڑی میں ذمہ داران و معلمین مکاتب اسلامیہ کا تربیتی کیمپ بھی ہوگا حضرات معلمین کرام سے دونوں جگہ اور عوام الناس سے شام کے اجلاس میں شرکت کی درخواست جنرل سیکریٹری دینی تعلیمی بورڈ مہاراشٹرا مولانا ابراہیم قاسمی صدر دینی تعلیمی بورڈ مراٹھواڑہ مفتی عبدالرحمن نایئگاوی ناظم دینی تعلیمی بورڈ مراٹھواڑہ مولانا عبدالشکور جامعی اور صدر جمعیۃ علماء ضلع جالنہ مولانا حسن ملی ندوی نے کی ہے۔