ریاست و ملک

پر بھنی، بیڑ، کلم نوری ضلع ہنگولی و دیگر شہروں میں پولیس کارروائی سے خوف و ہراس کا ماحول

ممبئی: 24؍دسمبر (پریس ریلیز) شہریت ترمیمی بل اور این آر سی کے خلاف جہاں پورا ملک سراپا احتجاج بنا ہواہ ے مسلمانوں کے ساتھ برادران وطن بھی بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں اور سی اے اے اور این آرسی کی پر زور مخالفت کر رہے ہیں وہیں ممبئی و مہاراشٹر میں بھی زبردست احتجاج ہو رہے ہیں گذشتہ دنوں بیڑ، پربھنی، کلم نوری ضلع ہنگولی و دیگر جگہوں پر احتجاجیوں اور پولیس کے درمیان چھڑپ کے واقعات پیش آئے تھے، پولیس نے لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ احتجاج کرنے والوں پر سنگین ترین دفعات کے تحت ان پر مقدمہ درج کیا ہے،اب تک درجنوں نوجوانوں کو پولیس گرفتار کر چکی ہے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہنے کی خبر ابھی بھی گردش کر رہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔
جمعیۃ علماء ضلع بیڑ کے عہدیداران مفتی عبد اللہ، مولانا صابر صاحب ایڈوکیٹ خواجہ، ایڈوکیٹ شفیق بھاؤ، ایڈوکیٹ اظہر نے جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب سے رابطہ کرکے صورت حال سے آگاہ کیا،اطلاع ملتے ہی صوبائی صدر مولانا ندیم صدیقی صاحب نے اعلی پولیس افسران ڈائرکٹر جنرل آف پولس سبوت کمار جیسوال، آئی جی منوج لوہیا، بیڑ ضلع کے ایس پی ہرش پوڈر، ڈی وائی ایس پی وجے کھابڑے او رپر بھنی کے ایس پی کرشن کانت اپدھیائے و دیگر سے رابطہ قائم کرکے صورت حال سے واقف کرایا اور گرفتار شدگان کو فوری رہاء کرنے اور مزید بے قصوروں کو گرفتار نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔اور واضح کیا کہ یہ نو جوان آئین کی روشنی میں سی اے اے اور این آرسی کے خلاف پر امن احتجاج کرہے تھے،معمولی چھڑپ کی وجہ سے نوجوانوں پر اتنی سنگین دفعات کا لگانا کسی بھی طرح منا سب نہیں ہے۔اعلی پولیس افسران نے اس معاملہ میں انصاف سے کام لینے، اور بے گناہوں کو ہراساں نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پربھنی ضلع جمعیۃ علماء کے ذ مہ داران مولانا صادق ندوی، اسحاق سینٹھ کے ہمراہ مولانا صدیقی صاحب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر، ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان صاحب سکریٹری لیگل سیل جمعیۃ علماء مہا راشٹرنے پربھنی کادورہ کیا صورت حال کا جائزہ لیا، گرفتار شدہ نو جوانوں اور ان کے اہل خانہ سے رابطہ کیا اور بے گناہوں کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس عہدیداروں سے بات چیت کے علاوہ دو نوں اضلاع کے تمام محروسین کی رہائی اور قانونی امداد کا بھر پور تیقن دیا۔اور کہا کہ ہماری لیگل ٹیم نو جوانوں کو انصاف دلانے کے لئے ہر ممکن کو شش کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×