ریاست و ملک

جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے تحت منعقد ہوگا "سیرت النبی کوئز مقابلہ”

تانڈور: 9؍نومبر (عصر حاضر) عبدالرحمن اطہر قاسمی کے بموجب نسل نو کو آقائے نامدار محسن انسانیت ﷺ کے پاکیزہ اخلاق اور مبارک و مسعود حیات طیبہ سے متعارف کروانے بالخصوص غیر مسلموں تک نبی اسلام کا صحیح تعارف پہنچانے کے لئے جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد بڑے پیمانہ پر”سیرت النبی کوئز مقابلہ”منعقد کرنے جارہی ہے تاکہ اسلام اور نبی اسلام کے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ اور دیدہ و دانستہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پر امن تعلیمات کو مسخ کرکے پیش کی جانے والی کوششوں کو ناکام بناکر اسلام اور اس کی تعلیمات کی صحیح تصویر اجاگر کی جائے۔
اس مسابقہ میں شرکت کے تئیں نوجوان طلباء و طالبات کی دلچسپی اور جوش و خروش لائق تحسین ہے الحمدللہ تادم تحریر 2200 نے اس مسابقہ میں داخلہ لیا ہے جن میں طلباء و طالبات اور بڑی عمر کی خواتین کے ساتھ 60 غیر مسلم طلباء بھی شامل ہیں ان 2200 داخلوں میں شہر تانڈور کے 1300 اور دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کے زیر انتظام اطراف اکناف کے دیہاتوں کے مکاتب کے 900طلباء شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×