ریاست و ملک

جمعیۃ علماء نرمل کے زیر اہتمام صحافیوں کی تہنیتی تقریب کا انعقاد

نرمل: 18؍اکتوبر (عصرحاضر) جمعیۃ علماء نرمل کے زیر اہتمام بتاریخ16/اکتوبر بروز اتوار بعد نمازِ ظہر بمقام حِرا ماڈل ھائی اسکول نرمل میں صحافی حضرات کی خدمت میں شال پوشی وتہنیت پیش کی گئی، جسمیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا عبدالعلیم صاحب قاسمی نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء کے مقاصد و صحافتی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جمعیۃ علماء سرزمینِ ھندوستان کی بڑی مؤقر اورباوقار تنظیم ہے جو اپنے مقاصد وکام کی وجہ سے جانی و پہچانی جاتی ہے اور صحافت بھی بڑا مأقر کام ہے قابلِ مبارک باد ہے وہ لوگ جو اِس پیشہ سے وابستہ ہیں، حضرت مولانا مفتی الیاس احمد حامد قاسمی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء ضلع نرمل نے کہا کہ صحافی حضرات اپنے بےباکانا انداز سے قوم کے مسائل ہمیشہ خندہ پیشانی سے اُجاگر کرتے رہتے ہیں، اورجمعیتہ علماء آپ حضرات کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔۔ اس پروگرام میں جمعیۃ علماء نرمل کے ذمہ دار حضرات، جناب اظہر حسین، حضرت مولانا عابد حسین قاسمی، حضرت مولانا مفتی عبدالعزیز ہاشمی قاسمی، مفتی نعمان نجیب قاسمی، حافظ اشفاق حسین جابر، محمد عبدالملک، حافظ شیخ فیصل، احتشام الدین، محمد سلمان، محمد حسان، محمد طارق، صحافی حضرات میں۔ جناب وسیم شکیل، افتخار احمد،محمد وصی اللہ، جناب فہیم خان، محمد عثمان، محمد اسحاق، جناب رشید عالم، جناب فہیم الدین، جناب محمد عبدالعظیم، ایم اے رشید، اور بھی دیگر احبابِ صحافت اور لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing