حیدرآباد 9؍اکٹوبر (راست) مولانا محمد حبیب الرحمن حسامیؔ بانی فیوچر اسٹارس ایجو کیشنل اینڈ ویلفیراکیڈیمی کے زیر اہتمام بتاریخ ۱۰؍اکٹوبر ؍۲۰۲۱ بروز اتوار ۲بجے تا ۵بجے دن جلسہ فروغ اردو بضمن اختتام ۱۰۰ ؍روزہ اردو کلاسس بمقام خواجہ شوق ہال اردو مسکن خلوت چارمینار حیدرآباد مقرر ہے ۔اس جلسہ کی صدارت مولانا سید احمد ومیض ندوی نقشبندی سرپرست اکیڈیمی ہذا کریں گے، جبکہ مہمانان خصوصی میں پروفیسر ایس اے شکور صدرشعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر محمدغوث ڈائرکٹر ؍سکریٹری تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی تلنگانہ شرکت کریں گے ، مہمانانِ اعزازی میںڈاکٹر سید عباس متقی، جناب ڈاکٹر سید فاضل حسین پروفیسر چیف ایڈیٹر گواہ ،جناب ڈاکٹر م، ق سلیم صدر شعبہ اردو شاداں کالج، جناب ڈاکٹر محمد مزمل انظر ڈائرکٹر ہیومن کیر شرکت کریں گے ، اس موقع پر ۱۰۰ ؍روزہ اردو کلاسس میںشریک طلباء کا تعلیمی مظاہرہ ہوگا اور طلباء توصیفی اسناد دئیے جائیں گے۔اہل علم و اردو دوست احباب سے شرکت کی گذارش ہے ،مزید تفصیلات کیلئے 9346251766 پررابطہ کرسکتے ہیں ۔