حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے، محسوس کرنے اور بوسہ دینے کی سہولت
مکہ مکرمہ: 14؍دسمبر (ذرائع) سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے حجر اسود ورچوئل انیشیٹیو کا افتتاح کیا ہے۔
اس کا مقصد وی آر ٹیکنالوجی اور ڈجیٹل تجربات کی مدد سے حجر اسود کو ورچوئل دیکھنے، اسے بوسہ دینے اورمحسوس کرنے کے لیے’حقیقی منظر‘جیسا ماحول فراہم کرنا ہے ۔
خلال تدشينه "مبادرة الحجر الأسود الافتراضي".. الرئيس العام: لدينا مكانز دينية وتاريخية عظيمة يجب علينا رقمنتها وإيصالها للجميع#رئاسة_شؤون_الحرمين https://t.co/pUaQZPmW1V pic.twitter.com/ydB10ongvT
— الهيئة العامة للعناية بشؤون الحرمين (@AlharamainSA) December 13, 2021
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عبدالرحمن السدیس نے بتایا کہ’ یہ انشیٹیو ڈیجیٹل ایگزیبیشن نے ام القریٰ یونیورسٹی کے ماتحت خادم حرمین شریفین حج و عمرہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے متعارف کرایا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ انکھ، کان، ناک اوراحساس کے ساتھ ورچوئل طریقے سے حجر اسود کو دیکھنے کے لیے حقیقی ماحول فراہم کرنا ہوگا تاکہ جولوگ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حجر اسود پر نظر ڈالیں تو وہ خود کو اپنے پورے وجود کے ساتھ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے محسوس کریں اور زیادہ سے زیادہ افراد اس حوالے سے اپنا خواب پوراکرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ ’مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ عظیم دینی اور تاریخی خزانوں سے مالا مال ہیں‘۔
سعودی حکومت ’فرضی منظر‘ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کچھ اس طرح سے پیش کررہی ہے کی اس پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔ حجر اسود اور اس کے اطراف کے مناظر ورچوئل سسٹم سے ممکن بنائے جارہے ہیں۔
سعودی حکومت اس کام کے لیے تمام جملہ وسائل بروئےلارہی ہے۔