حیدرآباد: 22؍مارچ (عصر حاضر) وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل پر آج پورا ملک لبیک کہتے ہوئے کورونا وائرس کے سدباب کے لیے جنتا کرفیو میں حصہ لیا اور اپنے آپ کو گھروں میں رہنے پر ترجیح دی‘ وزیر اعظم نریندی مودی نے جنتا کرفیو کو قبول کرکے گھروں میں رہنے والی ملک کی تمام عوام کو مبارکباد دی اور کورونا وائرس کے خلاف فتح کا آغاز کہا۔
شہر حیدرآباد میں جنتا کرفیو کے درمیان پورا شہر بند دیکھا گیا وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے بھی عوام الناس سے ہاتھ جوڑ کر اپیل کی تھی کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور جنتا کرفیو کو ہر ممکن طور پر کامیاب بنائیں‘ پوری ریاست میں سو فیصد عمل آوری دیکھی گئی اور عوام نے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی‘ شہر حیدرآباد کا تاریخی چار مینار جہاں ہر روز ہزاروں کی تعداد میں سیاح آکر لطف اندوز ہوتے ہیں مکہ مسجد چو محلہ پیالیس کی تاریخی عمارتوں کے دیکھ محوِ حیرت رہتے ہیں آج پورا سنسان نظر آرہا تھا۔بازار بند دوکانیں بند ٹھیلہ بنڈیوں پر بندشیں اور لوگ گھروں میں محصور اپنے آپ کو اس مہلک وباء سے بچانے میں مصروف تھے۔
دہلی این سی آر میں جنتا کرفیو کی وجہ سے سڑکیں اور بازاریں خالی ہیں۔ روزانہ کے مقابلے میں پارکوں میں پیدل چلنے، سائیکل چلانے اور یوگا کرنے والے لوگوں کی تعداد میں بہت زیادہ کمی واقع ہوئی ہے۔ دہلی کے ساؤتھ ایکس مارکیٹ میں خاموشی ہے۔ سڑکیں خالی ہیں۔ یہاں تک کہ مندروں میں بھی آج بھیڑ نہیں نظر آئی ۔وہیں کیجریوال حکومت نے دہلی میٹرو اور ڈی ڈی سی بس خدمات بھی بند کردیا ہے۔
कोरोना वायरस की लड़ाई का नेतृत्व करने वाले प्रत्येक व्यक्ति को देश ने एक मन होकर धन्यवाद अर्पित किया। देशवासियों का बहुत-बहुत आभार… #JantaCurfew
— Narendra Modi (@narendramodi) March 22, 2020
ممبئی میں جنتا کرفیو کے دوران سڑکیں اور بازار سنسان نظرآرہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نےکی جانب سے کورونا وائرس وباء پر قابوپانے کے لیے ‘جنتا کرفیو’ کا اہتمام کرنے کی کال کا ممبئی میں مثبت اثر دیکھا جارہاہے۔ پولیس اور ریاستی حکومت کا عملہ تمام اسٹیشنوں پر موجودہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ لوگوں کو احساس عدم تحفظ سے دور رکھا جاسکیں اور مقامی ٹرینوں میں بھی31مارچ تک صرف ضروری خدمات میں مصروف افراد کو ہی سفر کی اجازت حاصل ہے ۔
محکمہ صحت کے افسران کی چھٹیاں منسوخ
مذہبی اداروں اور عبادت گاہوں کے خلاف مقدمات درج
جنتا کرفیو کے دوران رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے پر کیرالہ میں مذہبی اداروں اور عبادت گاہوں کے خلاف مقدمات درج کرلیاگیاہے۔کیرالہ میں متعدد مذہبی اداروں کے خلاف کورونا وائرس کے معاملات میں اضافے کے پیش نظر جاری کردہ سرکاری رہنما خطوط کی خلاف ورزی کے کرنے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔جن مذہبی اداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں پانچ منادر اور دو مساجد بھی شامل ہے۔ ان پر ایک ایسے وقت میں تقریبات اور بڑے پیمانے پر اجتماعات کا اہتمام کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جب حکومت نے گھر کے اندر ہی رہنے اور اجتماعات سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ
مغربی بنگال میں ایک ایسا شخص کورونا وائرس سے متاثر پایاگیاہے جس نے کسی دوسرے ملک کا سفر نہیں کیاہے۔جس کے بعد مغربی بنگال میں کورونا متاثرین کی تعداد 4ہوگئی ہے۔ وہیں چندی گڑھ کورونا وائرس کا ایک اور معاملہ سامنے آیاہے بتایاجارہے کہ یہ چندی گڑھ میں کورونا وائر س کے پہلے متاثر شخص سے ملاقات کرنے والے دوسرا شخص بھی کورونا وائرس کا شکار بن گیاہے۔جس کے بعد چندی گڑھ میں کورونا متاثرین کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ وہیں اتر پردیش اور آندھرا پردیش میں کل کیس بالترتیب 28 اور5ہو گئے۔ وارانسی اور گریٹر نوئیڈامیں دو تازہ معاملات کی اطلاع ملی ہے اور ان میں ریاستی وزیر چیتن چوہان کی بیٹی بھی شامل ہے۔