ریاست و ملک

پی ایم مودی آج کورورنا کی تازہ صورتحال پر جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے

نئی دہلی: 9؍جنوری (عصرحاضر) وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کی شام 4.30 بجے ملک میں کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کریں گے۔

یہ میٹنگ ایک ایسے وقت میں ہورہی ہے جب کہ ملک میں اتوار کو 1.5 لاکھ سے زیادہ نئے COVID-19 کیسز رپورٹ ہوئے اور  وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز کی تعداد 3,623 تک پہنچ گئی۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے اتوار کو کہا کہ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,59,632 نئے COVID-19 کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں یومیہ مثبت کیسوں کی شرح 10.21 فیصد ہوگئی۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اومیکرون کیسز (1009) ہیں، اس کے بعد دہلی (513) اور کرناٹک (441) ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing