وارث پٹھان کے بیان کو شاہین باغ مظاہرین نے کیا خارج‘ کہا یہ ان کی دماغی کمزوری کی علامت ہے
نئی دہلی: 21؍فروری (ذرائع) آل انڈیا مسلم مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر بائکلہ کے سابق رکن اسمبلی وارث پٹھان نے گلبرگہ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ 15؍کروڑ مسلمان سو کروڑ پر بھاری ہے‘ شاہین باغ کے لوگوں کا کہنا ہے شہریت قانون کے خلاف لڑائی ہندو مسلمان ہر طبقہ ہر شہری کی لڑائی ہے۔ نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے شاہین باغ مظاہرین نے کہا اس طرح کا بیان دینا دماغ کی کمزوری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا صرف قانون کے خلاف عام لوگ ایک ہیں۔ ایک احتجاجی نے کہا کہ جس خاتون نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا ہے اس کو پکڑا جانا چاہیے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے میرا خیال ہےکہ یہ بھی دیکھا جانا چاہیے کہیں وہ گنجا کپور تو نہیں۔ اور اس سے بھی بڑھ کر یہ دیکھا جانا چاہیے کہ کہیں اس کا تعلق آر ایس ایس اور بی جے پی سے تو نہیں ہے۔ سوال یہ ہے ہم ہندوستان کا موازنہ پاکستان سے کیوں کرتے ہیں۔ چین روس اور دوسرے ممالک سے کیوں نہیں کرتے۔
کولہا پور کے ایک پروگرام کے دوران جاوید اختر نے وارث پٹھان پر برستے ہوئے کہا کہ تمہیں 15؍کروڑ مسلمانوں کا کس نے ٹھیکہ دے رکھا ہے‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تم کس کے نوکر ہو؟ تمہیں یہ سب باتیں کہنے کی کیا ضرورت ہے۔