نئی دہلی: 25/مارچ(عصر حاضر) آج بعد نماز مغرب رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی میٹنگ زیر صدارت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی مرکزی دفتر امارت شرعیہ بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی منعقد ہوئی۔
چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا، مطلع صاف نہیں تھا چاند نظر نہیں آیا۔ دیوبند، لکھنو، پٹنہ ، بھوپال، گجرات سمیت ملک کے مختلف مقامات سے رابطہ قائم کیا گیا، کسی جگہ سے رؤیت کی اطلاع نہیں ملی۔ اس کے پیش نظر کمیٹی نے 30 کی رؤیت کا اعتبار کرکے اعلان کیا کہ بتاریخ 27/مارچ 2020ے بروز جمعہ شعبان المعظم کی پہلی تاریخ ہوگی۔
ADVERTISEMENT