تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے نو منتخب چیرمین مسیح اللہ خان سے جنگاؤں کے وفدکی ملاقات
جنگاؤں جامع مسجد وقف کمیٹی صدر و میونسپل کوآپشن ممبر جنگاؤں میونسپلٹی الحاج مسیح الرحمٰن ذاکر کی قیادت میں ایک وفد نے تلنگانہ اسٹیٹ وقف بورڈ کے نو منتخبہ چیرمین جناب مسیح اللہ خان سے دفتر وقف بورڈ میں خیر سگالی ملاقات کی اور اس نئی ذمہ داری کی تفویض اور جائزہ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور گلپوشی و شال پوشی کی اور یادگار مومنٹو پیش کیا۔ صدر جامع مسجد جنگاؤں نے وفد میں موجود اراکین کا تعارف کروایا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیرمین وقف بورڈ نے کہا کہ سب کے تعاون سے اپنی ذمہ داری بحسن وخوبی انجام دیں گے اور اس نئی ذمہ داری تفویض کرنے پر حکومت تلنگانہ اور خاص طور پر عزت مآب وزیر اعلی جناب کے سی آر صاحب سے اظہار تشکر کیا۔ اس وفد میں معتمد جامع مسجد کمیٹی جنگاؤں محمد خواجہ مجتہد الدین، خازن محمد تحسین، ٹی آر ایس اقلیتی قائد ظہیر الدین عظیم اور دیگر موجود تھے۔