عالمی خبریں

شیخ عبدالرحمن السدیس اپنے بیٹے کے ہمراہ مکہ مکرمہ کے ایک اسکول پہنچے

مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگرانِ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس پڑھائی کے پہلے روز اپنے بیٹے کے ہمراہ مکہ مکرمہ کے ایک اسکول پہنچ گئے۔
ایک وڈیو کلپ میں شیخ السدیس کلاس میں طلبہ کی ایک نشست پر بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔ ساتھ ہی وہ قرآن کریم کی بعض آیات کی تلاوت کر رہے ہیں جب کہ ان کے پیچھے کلاس کے طلبہ ان آیات کو اونچی آواز سے دہرا رہے ہیں۔
شیخ السدیس نے کلاس میں طلبہ کی کارکردگی کو سراہا۔ اسی طرح انہوں نے تعلیم جاری رکھنے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے واسطے اسکولوں کے ساتھ شراکت مضبوط بنانے میں گھریلو کردار کی بھی تعریف کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×
Testing