مودی کابینہ میں ایک طرف کئی نئے چہرے شامل تو دوسری طرف قد آور لیڈران کے لگاتار استعفی کا سلسلہ جاری
نئی دہلی: 7؍جولائی (عصرحاضر) وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی کابینہ میں توسیع کرکے نئے چہروں کو شامل کیا ہے۔ کابینہ توسیع کا پروگرام آج شام 6؍بجے راشٹرپتی بھون میں منعقد کیا گیا۔ مودی کابینہ میں 15 کابینہ وزیر، 28 وزیر مملکت نے حلف برداری کی۔ سونووال، رانے، سدنھیا سمیت کئی لیڈروں نے کابینہ وزیر کا حلف لیا اور کئی نئے چہروں کو کابینہ میں جگہ ملی ہے۔
ایک طرف مودی کابینہ کی توسیع کا اعلان کر دیا گیا ہے، اور دوسری طرف لگاتار مرکزی وزراء کے ذریعہ استعفیٰ کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نشنک اور ڈاکٹر ہرش وردھن سمیت 11 مرکزی وزراء نے پہلے ہی مودی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا تھا، اور اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر اور روی شنکر پرساد نے بھی اپنا اپنا استعفیٰ نامہ پیش کر دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جن وزراء کے کام سے پی ایم مودی ناراض ہیں، انھیں استعفیٰ دینے کے لیے کہا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج صبح سے ہی یکے بعد دیگرے کئی وزراء نے مرکزی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یہاں دیکھیے سبھی 43 لیڈروں کی فہرست…
- نارائن ٹاٹو رانے
- سربانند سونوال
- ویریندر کمار
- جیوترادتیہ سندھیا
- رام چندر پرساد سنگھ
- اشونی ویشنو
- پشوپتی کمار پارس
- کرن ریجیجو
- راج کمار سنگھ
- ہردیپ سنگھ پوری
- منسکھ منڈاویا
- بھوپندر یادو
- پرشوتم روپالا
- جی. کشن ریڈی
- انوراگ سنگھ ٹھاکر
- پنکج چودھری
- انوپریا سنگھ پٹیل
- ستیہ پال سنگھ بگھیل
- راجیو چندرشیکھر
- شوبھا کرندلاجے
- بھانو پرتاپ سنگھ ورما
- درشن وکرم جردوش
- میناکشی لیکھی
- انپورنا دیوی
- اے. نارائناسامی
- کوشل کشور
- اجے بھٹ
- بی. ایل. ورما
- اجے کمار
- چوہان دیووسنھ
- بھگونت کھوبا
- کپل موریشور پاٹل
- پرتیما بھومک
- سبھاش سرکار
- بھگوت کشن راؤ کرڈ
- راج کمار رنجن سنگھ
- بھارتی پروین پوار
- بشویسور ٹوڈو
- شانتانو ٹھاکر
- منجپارا مہندر بھائی
- جان برلا
- ڈاکٹر ایل. مروگن
- نتیش پرمانک