ریاست و ملک

قومی شاہراہوں سے اندرون دو سال ٹول گیٹ ختم ہوجائیں گے

نئی دہلی: 17؍دسمبر (عصرحاضر) مرکز وزیرِ روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ نتن گڈکری  نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اندرون دو سال ٹول گیٹ سسٹم ختم کردیا جائے گا اور ٹول جمع کرنے اور سفر تمام تر پریشانیوں سے نجات دلانے اور نہایت آسان بنانے کے لئے حکومت اسے جی پی ایس  سسٹم سے جوڑنے  پر اقدامات کررہی ہے۔ نتن گڈکری نے جمعرات کے روز یہاں چیمبر آف کامرس انڈسٹری ایسوچیم کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹول پلازہ میں ڈیوٹی وصولی اگلے دو سالوں میں جی پی ایس سسٹم سے منسلک ہوجائے گی۔ اس کے لئے، جی پی ایس ٹکنالوجی اپنائی جارہی ہے، جس کے تحت گاڑی کی نگرانی کی جائے گی اور جیسے ہی گاڑی ٹول پلس ایریا میں داخل ہوگی، گاڑی کے مالک کے بینک اکاؤنٹ سے فوری طور پر ٹول کی رقم کاٹ لی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے دو سالوں میں جی پی ایس سسٹم کے نفاذ کے ساتھ ہی ٹول پلازہ کو ٹول ٹیکس جمع کرنے کی ذمہ داری سے بھی آزاد کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں ملک میں ٹول وصولی 34 ہزار کروڑ روپے کو عبور کرے گی اور اگلے پانچ سالوں میں ، جی پی ایس ٹکنالوجی کے ذریعہ ٹول وصولی 134 ہزار کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

ایک سال پہلے فاسٹ ٹیگ کیا گیا تھا لازمی
حکومت پورے ملک میں گاڑیوں کی آزادانہ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لئے یہ خاص قدم اٹھا رہی ہے۔ گزشتہ ایک سال میں، مرکزی حکومت نے ملک کے سبھی ٹول پلازہ پر فاسٹ ٹیگ لازمی کردیا ہے۔ فاسٹ ٹیگ کی لازمیت کے بعد ایندھن کی کھپت میں کمی آئی ہے، اس کے علاوہ آلودگی پر بھی لگام لگی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×