ریاست و ملک
مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابو القاسم نعمانی شیخ الحدیث اور مولانا ارشد مدنی صدر المدرسین منتخب
دیوبند: 14/اکتوبر (عصر حاضر) دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کی اتفاق رائے کے بعد مہتمم دارالعلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی کو بخاری جلد اول کی درسی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ اب دارالعلوم کے شیخ اول حضرت مہتمم صاحب رہیں گے۔ جب کہ صدرالمدرسین کے با وقار عہدہ کے لئے جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب کا انتخاب عمل میں آچکا ہے۔ عصر حاضر کے ذمہ داروں نے راست حضرت مہتمم صاحب سے یہ تفصیلات حاصل کیں۔