آئینۂ دکن

زاد مسلم اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام آن لائن سیرت کوئز

حیدرآباد: 4/اکتوبر (عصرحاضر)مفتی محمد عرفان قاسمی جنرل سیکرٹری زاد مسلم اسلامک سنٹر کی اطلاع کے مطابق، زاد مسلم اسلامک سنٹر کے زیر اہتمام دوسری عظیم الشان آن لائن سیرت النبی کوئز 6/اکتوبر تا 20/اکتوبر 2022 منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کوئز پروگرام میں ہر عمر کے مرد و خواتین اس میں حصہ لے سکتے ہیں۔روزانہ سوالات کی ایک ویڈیو ہندوستانی وقت کے مطابق شام 4/ بجے یوٹیوپ پر اپلوڈ کی جائے گی۔ویڈیو میں چار سوالات چار آپشنز کے ساتھ پوچھے جائیں گے۔سوال نمبر کے ساتھ صحیح جواب زاد مسلم کے واٹسپ نمبر پر رات 11 بجے سے پہلے بھیجنا ہوگا۔سوال کی ویڈیو کے ڈسکرپشن میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دو وڈیوز بھی شیر کئے جائیں گی، جواب انہی میں سے تلاش کرنا ہوگا۔مکمل صحیح جوابات دینے والوں کو قرعہ کے ذریعے انعام دیا جائے گا۔دیگر شرکاء کے لئے بھی میرٹ کی بنیاد پر انشائاللہ انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا جائے گا۔پہلا انعام 10/ہزار روپے‘دوسرا انعام 7/ ہزار روپے تیسرا انعام 5/ ہزار روپے ہوگا۔ ’ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ فرمائیں: 9705414207

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×