آئینۂ دکن

تلنگانہ میں سردی کی لہر جاری‘ جاریہ ہفتے کے آخری دو دن ہلکی تا اوسط بارش کا امکان

حیدرآباد: 7؍دسمبر (عصرحاضر) ریاستی دارالحکومت میں منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 14.9 ڈگری سیلسیس رہنے کے ساتھ موسم سرما کی سردی نے واپسی کی، جو معمول سے دو ڈگری کم ہے۔  دسمبر کے پہلے چار دنوں کے دوران کم از کم درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ہوا تھا  تاہم، طوفان مینڈوس کے جمعرات کو بنگلہ دیش کے ساحل سے گزرنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ اورہفتہ کو تلنگانہ کے بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط بارش کا امکان ہے۔اپنی رپورٹ میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ اتوار کو بھی بعض مقامات پر اسی طرح کی صورتحال برقراررہے گی۔7اور8دسمبر کو تلنگانہ میں موسم خشک رہے گا۔اقل ترین درجہ حرارت 12.8ڈگری سلسیس منگل اور بدھ کی درمیانی شب میدک میں درج کیاگیا۔  محکمہ موسمیات نے ہفتے کے آخر تک شہر بھر میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی (ٹی ایس ڈی پی ایس) کے مطابق منگل کو راجندر نگر اور سرور نگر میں کم از کم درجہ حرارت 13.1 ڈگری سیلسیس تک گر گیا، اس کے بعد رام چندر پورم اور پٹنچیرو (13.3 ڈگری سیلسیس)، الوال (13.6 ڈگری سیلسیس)،  گجولارامام (13.6 ڈگری سیلسیس) سکندرآباد (13.9 ڈگری سیلسیس)۔ شمالی تلنگانہ کے اضلاع بشمول عادل آباد، کمرم بھیم آصف آباد، اور کاماریڈی میں شدید سردی کی لہر جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا اور اگلے تین دنوں تک کم از کم درجہ حرارت سنگل ہندسوں تک گر جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×