آئینۂ دکن

اپنے ہی شوہر کے گھر کے سامنے بیوی نے خواتین تنظیموں کے ساتھ مل کر دھرنا دیا‘ جانیے کیا ہے ماجرا؟

حیدرآباد17 نومبر(عصرحاضر)شوہر کے مکان کے سامنے بیوی نے اپنے رشتہ داروں اورخواتین کی تنظیموں کے ساتھ مل کردھرنادیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع کے بھیمگل ٹاون میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گونوگوپالاگاوں سے تعلق رکھنے والا پی ہریش اورآراسنیہا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے جس کے بعد ان دونوں نے شادی کرلی۔اس جوڑے کو دوبیٹیاں ہیں۔ سنیہا نے الزام لگایا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد سسرالی رشتہ داروں نے جہیز کے لیے ہراسانی کا سلسلہ شروع کردیا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے اس خصوص میں پولیس سے شکایت کی اور عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا۔عدالت میں مقدمہ زیردوراں رہنے کے دوران ہی اس کے شوہر نے دوسری شادی کر کے اس کو دھوکہ دیا۔ اس موقع پر خواتین کی مختلف تنظیموں نے مطالبہ کیا کہ سنیہا اور دونوں لڑکیوں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنایا جائے۔ خواتین تنظیموں نے ہریش کی مدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×