آئینۂ دکن

گیان واپی مسجد میں جس چیز کو شیولنگ قرار دیا جا رہا ہے، وہ دس سال سے بند فوارہ ہے: بیرسٹر اویسی

حیدرآباد: 16؍مئی (عصرحاضر) اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے دعویٰ کیا ہے کہ گیان واپی مسجد میں سروے کے دوران برآمد جس چیز کو شیولنگ قرار دیا جا رہا ہے، وہ دراصل فوارہ ہے جو دس سال سے بند پڑا ہے۔ علاوہ ازیں اویسی نے یہ بھی کہا کہ مسجد کے کسی بھی حصے کو سیل کرنا پارلیمنٹ کے ذریعہ پاس 1991 کے ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔
واضح ہو کہ وارانسی کے مشہور گیان واپی مسجد معاملہ پر سپریم کورٹ میں منگل کو سماعت ہوسکتی ہے ۔ گیان واپی مسجد کمیٹی نے سپریم کورٹ میں مسجد کے سروے کو چیلنج کیا ہے اور اس پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×