سیاسی و سماجی

ڈی کلٹر

                      انگریزی زبان میں کَلٹّر clutter  کہتے ہیں فاضل اور بیکار اشیاء کو۔اور جب ڈی کلٹر کہا جائے تو اس کا معنی ہوتا ہے اشیاء کے انبار سے غیر ضروری بے مقصد چیزوں کو خارج کرنا اور بچے ہوئے لازمی سامان کو ازسر نو ترتیب دینا۔
یہ عمل انسانی زندگی میں خوراک ، آکسیجن اور نیند جتنی ہی اہمیت رکھتا ہے ۔ورنہ دوڑتی بھاگتی نہیں بلکہ اڑتی ہوئی انسانی زندگی کے اردگرد روزانہ اتنا  سب کچھ ایکسٹراجمع ہوتا جارہا ہے کہ اگر اسے گاہے بگاہے ڈی کلٹر نہ کیا جائے تو انسان اپنی ہی خریدی ہوئی اشیاء تلے دب کر مرجائے گا۔
ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ آج جو اسٹریس، ڈپریشن ، اینگزائٹی جیسے نفسیاتی امراض لوگوں پر عفریت بن کر لوگوں کی زندگی ان کی ذہنی صحت  کو آہستہ آہستہ  گھن لگارہے ہیں ان سے نجات حاصل کرنے میں ڈی کلٹرنگ کا عمل بہت مفید تسلیم کیا گیا ہے ۔
 دنیا کی کئ بڑی تحقیق نے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ ڈی کلٹرنگ کا عمل انسانی ذہہن سے تناو کو کم کرتا ہے ، خوشی دیتا ہے اور فیصلہ سازی اور خود اعتمادی جیسی صلاحیت کو جلا دیتا ہے ۔
ذہنی تناو اور گھر کے کچرے کا تعلق شاید آپ کو لطیفہ لگے لیکن یہ ہنسنے کی نہیں آزمانے کی بات ہے ۔
آپ کے رہنے ، سونے، پڑھنے  اور کھانے کی جگہوں پر اضافی، بے مقصد اشیاء کا ڈھیر  ان کا بکھراؤ دراصل آپ کی شخصیت کا بکھراو ہے۔
 تو اپنی شخصیت کو بکھرنے سے پہلے اسے سمیٹنے کے لئے پہلا قدم بڑھائیے او ڈی کلٹرنگ کیجیے
 یہ وہ سب سے انٹرسٹنگ کام ہےجس کے کئ ایک فوائد آپ کو ایک بار میں مل سکتے ہیں
1۔وقت کی بچت
2۔منظم  طرز زندگی
3۔آنکھوں کا سکون
4۔ حسن سلیقہ وترتیب
5۔ذہنی تناو، چڑچڑاپن سے نجات
6۔فیصلہ سازی کی تخلیق
آخری پوائنٹ کی توضیح کرنا چاہوں گی کہ عموما یہ ہوتا ہے کہ جب ہمارے پاس بہت سی  سالوں پرانی چیزیں جمع ہوجاتی ہیں تو ہم فیصلہ نہیں کرپاتے کہ کس طرح انہیں چھانٹیں کیا رکھیں اور کیا نہ رکھیں ۔اور اس سچویشن میں جب ہم نے ڈی کلٹر کرنے کا عزم مصمم کرلیا ہو تب ہمیں  اپنی ساری قیمتی اور عزیز  چیزیں کسی اور  کو ھدیہ کردینی چاہیے جو اچھی شکل میں قابل استعمال ہوں اور آپ کی اس سے اچھی یادیں وابستہ ہوں تاکہ اگلا اس سے مثبت فائدہ اٹھائے ۔
پھر آپ نے دوسرا فیصلہ یہ کرناہوتا ہے کہ بقیہ سبھی چیزوں کو گھر سے فوری طور پر نکالنا ہے ۔اور جہاں جسے وہ چیزیں دینی یا بیچنی ہے اس جگہ تک فورا پہنچانی ہے ورنہ بعد میں آرام سے کے چکر میں  ہوگا یہ کہ گھر کا وہ سامان بورے میں بھر کر گھر کے اسٹور روم گیلری یا کھڑکی کی زینت بن جائے گا اور پھر  بھی آپ کا گھر خالی نہیں ہوگا ۔
تو اس طرح آپ نے ایک مشکل فیصلہ کو بڑی آسانی سے انجام دے دیا ۔اور انتخاب کرنے سے آپ کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔
لاک ڈاون ایک سنہرا موقع ہے سارے گھر والے مل کر اپنی اپنی چیزوں  کی ڈی کلٹرنگ کرسکتے ہیں
سالوں پرانے رسالوں ، پنسل، پین  زرد پڑتے نوٹ پیڈ ، کاربن کا گچھا، سوکھے ہوئے رنگ اکڑے ہوئے پینٹ برش ، بھری ہوئی ڈائریاں ، بل بکز،
جمع شدہ بلز کی رسیدیں
سالوں پرانی خریداری کے بلز
دواوں کے ریک پر ایکسپائر دواؤں کی بھری  کی شیشیاں ، ایکسپائر کاسمیٹکس
الماری یا وارڈروب کی لکا چھپی دروازہ کھولتے ہی گلے پڑتے کپڑوں کے بوجھ سے خود کو آزاد کیجیے ۔
ماحول ، موسم  اور فیشن کے مطابق ضرورت بھر کپڑے رکھیں بقیہ کو الوداع کہیں یہ سوچ کر کہ دنیا کی ہر شئے فانی ہے ۔آپ کے پسندیدہ کپڑوں جوتوں اور بیگز کی عمر آپ کےساتھ بس اتنی ہی تھی ۔
اور جب اسمارٹ فون نے زندگی کو ڈیجیٹل اور سوچ کو اسمارٹ  کرہی دیا ہے تو پھر اسمارٹ بننے میں کیسی ہچکچاہٹ ہر وہ چیز جسے موبائیل فون نے ریپلیس کردیا ہے ایسے سامان کم سے کم رکھیں ۔
دیکھئے  نظر دوڑائیے جہاں تک اور جتنا کچھ صاف کرسکتے ہیں صاف کرئیے روز تھوڑا تھوڑا
ایک دن میں سارا کچھ نکال کر نہ بیٹھ جائیں
زندگی ہلکی پھلکی محسوس  ہوگی جب گھر کا ہر کونا صاف ستھرا اور منظم ہوگا
اور  ان شاءاللہ لاک ڈاون کھلنے کے بعد آپ کو یہ ڈی کلٹرنگ اپنی سب سے بڑی اچیومنٹ لگے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×