آئینۂ دکن

سپریم کورٹ میں بابری مسجد ملکیت مقدمہ کی سماعت پر یونائیٹید مسلم فورم کا اظہارِ اطمینان

حیدرآباد: 17؍اکٹوبر (پریس ریلیز) یونائیٹید مسلم فورم نے ایودھیا میں بابری مسجد ملکیت کے مقدمے کی سپریم کورٹ میں مکمل کی گئی سماعت پر اطمینان کا اظہار کیا اور عدالت سے انصاف کی امید ظاہر کی۔فورم کے ذمہ داروں نے عامۃ المسلمین سے کہا کہ چونکہ اب مقدمے کی سماعت ہوچکی ہے اور فیصلہ کا انتظار ہے اس لیے تمام مسلمانوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ حق و صداقت کی کامیابی کے لئے دعائیں کریں۔فورم کے ذمہ داروں نے آئمہ کرام و خطیب صاحبان سے کہا کہ وہ جمعہ کے موقعہ پر اس مقدمے میں بابری مسجد کی بازیابی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔
مولانا رحیم الدین انصاری (صدر یونائیٹیڈ مسلم فورم )مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا سید قبول بادشاہ شطاری، مولانا میرقطب الدین علی چشتی، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی،جناب ضیاء الدین نیر(نائب صدور) جناب سید منیر الدین احمد مختار(جنرل سکریٹری)مولاناسید مسعود حسین مجتہدی ، مولانا تقی رضا عابدی،مولانا صفی احمد مدنی،جناب عمر احمد شفیق (سکریٹریز) مولانا سیداحمدالحسینی سعید قادری(خازن)مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی ،مولانا مفتی صادق محی الدین،مولانا اکرم پاشاہ تخت نشین ،مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی، مولانا سیدشاہ فضل اللہ قادری موسوی، مولانا ظفر احمد جمیل،مولانا مفتی معراج الدین ابرار،مولانا زین العابدین انصاری ،مولانا عبد الغفارخاں سلامی، جناب ڈاکٹر بابر پاشاہ، جناب ڈاکٹر مشتاق علی، جناب محمد شفیع الدین ایڈوکیٹ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×