آئینۂ دکن

مرکزی حکومت کو دہلی تشدد کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے

حیدرآباد: 27؍فروری (عصر حاضر) یونائیٹید مسلم فورم نے قومی دارالحکومت دہلی کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فور م کے ذمہ داروں مولانا محمد رحیم الدین انصاری صدر یونائیٹیڈ مسلم فورم، مولانا سید اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا میرقطب الدین علی چشتی،مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی ،مولانا مفتی صادق محی الدین،مولانا خالد سیف اللہ رحمانی،جناب ضیاء الدین نیر، جناب سید منیر الدین احمد مختار(جنرل سکریٹری)مولاناسید مسعود حسین مجتہدی ، مولانا تقی رضا عابدی،مولانا صفی احمد مدنی، مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی، مولانا اکرم پاشاہ تخت نشین ، مولانا سیداحمدالحسینی سعید قادری، مولانا سیدشاہ فضل اللہ قادری موسوی، مولانا ظفر احمد جمیل،مولانا مفتی معراج الدین ابرار،مولاناا زین العابدین انصاری،مولانا عبد الغفار خاں سلامی، جناب ڈاکٹر بابر پاشاہ، جناب ڈاکٹر مشتاق علی،جناب عمر احمد شفیق اور جناب محمد شفیع الدین ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں ان واقعات کے لئے مرکزی حکومت کو ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس نے اشرار کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ اشتعال انگیز کرنے والوں اور تشدد کو ہوا دینے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔ مرکزی حکومت کو ان واقعات کی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔
فورم کے ذمہ داروں نے دہلی واقعات کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ان واقعات کے زخمیوں کی عاجلانہ صحت یابی کی دعا کی۔فورم نے 28؍ فروری کو جمعہ کے موقعہ پر ائمہ مساجد و خطیب صاحبان سے خصوصاً اور عامۃ المسلمین سے عموماً اپیل کی ہے کہ وہ دہلی واقعات کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت کریں اور متأثر ین کے لئے بھی خصوصی دعا کریں۔ ملک میں امن وامان کی برقراری پر زور دیتے ہوئے فوم کے ذمہ داروں نے کہا کہ دہلی کے واقعات فرقہ وارانہ ہر گز نہیں بلکہ یہ شرپسند عناصر کی کارستانی ہے جس کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×