آئینۂ دکن

ریاست تلنگانہ میں بھی 30؍اپریل تک جاری رہے گا لاک ڈاؤن: وزیر اعلی کے سی آر

حیدرآباد: 11؍اپریل (عصر حاضر) ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق جاری مسلسل خبروں کے بیچ وزیر اعلی کے سی آر نے بھی اعلان کردیا کہ ریاست میں 30؍اپریل تک جاری رہے گا لاک ڈاؤن۔

واضح ہو کہ آج وزیر اعظم مودی کی ویڈیو کانفرنس میں تمام وزرائے اعلی نے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع سے باہم اتفاق کیا تھا‘ اور آج ریاستی کابینہ کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اعلی نے پریس کانفرنس کرکے یہ بات بتائی کہ ریاست میں جاری 21؍دنوں کے لاک ڈاؤن کو مزید بڑھا کر اب 30؍اپریل تک جاری رکھنے کابینہ میں فیصلہ کیا گیا ہے۔ 30؍اپریل کے بعد رفتہ رفتہ لاک ڈاؤن کو ختم کرکے عام زندگی بحال کی جائے گی۔

وزیر اعلی کے سی آر نے اس سے پہلے ہی وزیر اعظم مودی کو دو ہفتے لاک ڈاؤن میں توسیع کے لیے مشورہ دیا تھا‘ تا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پایا جاسکے۔

یہاں یہ تذکرہ بھی ضروری ہے کہ ریاست میں ابھی تک 503؍کورونا سے متأثرہ لوگ سامنے آئے ہیں جس میں 96؍روبہ صحت ہوچکے ہیں جب کہ 14؍متأثرین کی موت واقع ہوچکی۔ 393؍کیسس  زیر علاج ہیں۔

تلنگانہ حکومت نے پچیس ہزار کروڑ روپے کے قرضے فصلوں کی تیاری کے لئے جاری کئے ہیں، ریاستی حکومت نے مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان قرضوں کی واپس ادائیگی کے زور نہ ڈالا جائے…۔ کہ فصلوں کو نقصان سے بچانے کے لئے ریاستی حکومت نے اپنے کوٹہ بیس ہزار کروڑ سے آگے بڑھ کر پچیس ہزار کروڑ روپے کے قرضے دیئے ہیں، لاک ڈاؤن بڑھنے کے پیش نظر مرکز ریاست سے تعاون کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×