آئینۂ دکن

تلنگانہ میں نائٹ کرفیو کے نفاذ کی ضرورت نہیں، ریاست میں کیسوں کی مثبت شرح 3.16 ہی ہے

حیدرآباد: 25؍جنوری (عصرحاضر) تلنگانہ کے ڈائریکٹر محکمۂ صحت ڈاکٹر سرینواس راو نے دوٹوک انداز میں واضح کردیا ہے کہ تلنگانہ میں رات کے کرفیو کے نفاذ کیلئے کورونا معاملات کی شدت نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ مثبت شرح کے 10فیصد ہونے پر ہی کرفیو کی ضرورت ہوتی ہے۔
ریاست میں موجودہ طور پر کورونا کی مثبت شرح 3.16 فیصد ہی ہے۔ ایک بھی ضلع میں یہ شرح دس فیصد سے زائد نہیں ہے۔ ریاست میں کورونا کی صورتحال پر ہائی کورٹ میں ریاستی حکومت نے اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔
اس کے پیش نظر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تفصیلات سے واقف کروایا اور نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جی ایچ ایم سی حدود میں 4.26، میڑچل میں 4.22،میدک ضلع میں سب سے زیادہ 6.45فیصد، قطب اللہ پور میں سب سے کم 1.14فیصدمثبت شرح پائی جاتی ہے۔آئی سی یو، آکسیجن سے لیس بستروں کی تعداد 61فیصد درج کی گئی ہے۔
قبل ازیں احتیاط کے حصہ کے طور پر 31 جنوری تک مختلف پابندیوں میں توسیع کی گئی ہے۔ اندرون ایک ہفتہ ایک لاکھ سے زائد کورونا کے معائنے کئے جارہے ہیں۔ ریاست بھر میں موجودہ طور پر فیور سروے کا کام کیا جارہا ہے۔ تین دنوں میں 1.78 لاکھ دواوں کے کٹس کی تقسیم کا کام انجام دیاگیا ہے۔ 18 سال کی عمر کے گروپ والوں کو 59 فیصد ٹیکے دینے کا کام انجام دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×