آئینۂ دکن

ریاست تلنگانہ میں اگلے 78 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد: 3؍ستمبر (عصرحاضر) ریاست تلنگانہ میں اگلے 78 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔  حکام نے کہا ہے کہ رواں ماہ کی چھ تاریخ کو خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ہونے کا امکان ہے۔

بھدادری کوتہ گوڈیم ضلع کے مختلف مقامات زوردار بارش ریکارڈ کی گئیاور اسی دوران ریاست کے نلگندہ، مولوگو ، میڑچل ملکاجگیری ، رنگاریڈی ، سدی پیٹ اور یادادری بھونگیر ضلع میں شدید بارش ہوئی۔

ریاستی دارالحکومت میں جمعرات کی رات پہلے ہی شدید بارش ہوچکی ہے۔ بارش نے شہر کے تمام نشیبی علاقوں کو شدید متأثر کیا کئی مقامات پر سڑکیں زیر آب آگئیں جس کے نتیجے میں مسافرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ میڑچل ملکاجگیری ضلع میں صرف آدھے گھنٹے میں 7 سی ایم بارش ہوئی ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں 4 سے 5 سی ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×