آئینۂ دکن

تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کی تمام پابندیاں ختم، نائٹ کرفیو بھی نہیں ہوگا، ریاستی کابینہ کا فیصلہ

حیدرآباد: 19؍جون (عصرحاضر) تلنگانہ حکومت نے ریاست میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی کابینہ کے منعقدہ ہنگامی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے طبی عہدیداروں کی طرف سے فراہم کردہ رپورٹس کی جانچ پڑتال کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا کہ ریاست میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور کورونا مکمل قابو میں آچکا ہے۔ کابینہ نے تمام محکموں کے عہدیداروں کو بھی لاک ڈاؤن کے دوران عائد تمام ضابطوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی ہدایت دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×