آئینۂ دکن

کے سی آر نے توڑی خاموشی ‘ اسمبلی میں سیاه قانون کے خلاف قرارداد منظور کرنے کا کیا اعلان

حیدرآباد: 26؍جنوری (پریس ریلیز) قائدین کے اصرار کے بعد بالآخر آج تلنگانہ کے وزیراعلی چندرشیکھر راؤ نے اعلان کیا ہےکہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف ریاستی اسمبلی میں قرارداد منظور کی جائے گی۔انہوں نے آج ریاست میں بلدیات اور کارپوریشن کے انتخابات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف قرارداد منظورکی جائے گی۔

چندرشیکھر راؤ نے بتایا کہ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کے سلسلے میں دیگر ریاستوں کے وزرائے اعلی اورسیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے بات چیت کی ہے اور ایک ماہ کے اندر شہرحیدرآباد میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے والے وزرائے اعلی اورعلاقائی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا جائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ شہریت ترمیمی قانون میں مسلمانوں کو شامل نہ کرنے پر انھیں تکلیف پہنچی ہے۔ انہوں نےکہا ‘ہم جلد ہی علاقائی جماعتوں کا اجلاس منعقد کریں گے۔ ہم سی اے اے کے خلاف 10 لاکھ افراد کے ساتھ مظاہرہ کریں گے’۔ واضح رہےکہ دیگر ریاستوں نے پہلے ہی سی اے اے کی مخالفت کرنےکی قرارداد منظور کی ہے۔

وزیراعلیٰ کے سی آر نے شہریت ترمیمی قانون کو 100فیصد غلط قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی سے اس بل کو واپس لینےکا مطالبہ کیا او رکہا کہ یہ ملک اورملک کی جمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے شہریت ترمیمی قانون پر مرکز کی این ڈی اے حکومت پر شدید نکتہ چینی بھی کی۔ انہوں نےکہا کہ ان کی پارٹی سیکولر ہے، جو جمہوری اصولوں پر یقین رکھتی ہے۔ مذہب، ذات یا نسل کی بنیاد پر کسی سے بھی امتیاز نہیں کیا جاناچاہئے۔ اس ضمن میں کیرالہ اور پنجاب کی حکومتیں اسمبلی میں سی اے اے کے خلاف قرارداد منظور کر چکی ہیں۔ اب اس فہرست میں ایک اور ریاست کا نام جڑ گیا ہے۔ راجستھان کی گہلوت حکومت نے بھی شہریت قانون کے خلاف اسمبلی میں قرارداد منظور کر لی ہے۔ اب اسی فہرست میں تلنگانہ کا نام بھی جڑ گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×