نیو ائیر نائٹ کے پیش نظر شہر حیدرآباد میں ٹریفک تحدیدات، فلائی اوورس بند رہیں گے
حیدرآباد: 30؍دسمبر (عصرحاضر) بیگم پیٹ اور لنگر حوض کو چھوڑ کر شہر کے تمام فلائی اوور نئے سال کی آمد کے موقع پر ہفتہ کی رات سے اتوار کی صبح تک گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رہیں گے۔
نئے سال کی تقریبات کے پیش نظر حسین ساگر اور اطراف میں ہفتہ کی رات 10 بجے سے اتوار کی صبح 2 بجے تک ٹریفک پر کچھ پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ این ٹی آر مارگ، نیکلس روڈ اور اپر ٹینک بند پر گاڑیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔
جن روٹس پر ٹریفک تحدیدات ہوں گی:
* V.V اسٹیچیو، این ٹی آر مارگ، راج بھون روڈ، بی آر کے بھون، تیلگو تلی جنکشن اقبال مینار، لکڑی کا پل۔
* لبرٹی جنکشن، اپر ٹینک بند، امبیڈکر اسٹیچیو، تیلگو ٹلی جنکشن، اقبال مینار، رویندر بھارتی۔
* خیریت آباد مارکیٹ، نیکلس روٹری، سنسنیشن تھیٹر، راجدوت لین، نالہ گٹہ ریلوے برج، سنجیویا پارک، پی وی این آر مارگ، منسٹر روڈ۔
* سیلنگ کلب، کاواڈی گوڈا ایکس روڈ، لوئر ٹینک بند، کٹماسما مندر، اشوک نگر اور آر ٹی سی ایکس روڈ۔
منٹ کمپاؤنڈ لین گاڑیوں کے لیے بند کر دی جائے گی۔
اتوار کی صبح 2 بجے تک بسوں، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
حیدرآباد ٹریفک پولیس نے کہا کہ نشے میں ڈرائیونگ کی چیکنگ ہوگی اور شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور تعاون کریں۔