حیدرآباد و اطراف
تجوید القرآن ایجوکیشنل ٹرسٹ عنبرپیٹ حیدرآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ
حیدرآباد: 8؍جنوری (عصرحاضر) مفتی محمد عرفان قاسمی استاذ ادارہ ہذا کی اطلاع کے بموجب انشاءاللہ بتاريخ 13/ جمادی الاول 1441ھ مطابق 9/ جنوری 2020 ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر (01:30) تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ آزاد نگر عنبر پیٹ حیدرآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس جلسہ کی صدارت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب ( صدر تجوید القرآن ٹرسٹ ) فرمائیں گے۔اس جلسہ کو حضرت مولانا مفتی محمد تجمل حسین صاحب قاسمی دامت برکاتہم (استاذ حدیث و فقہ دار العلوم حیدرآباد ) خطاب فرمائیں گے۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا۔ مولانا حافظ محمد زکریا فہد قاسمی نے تمام احباب سے شرکت کی درخواست کی ہے۔