مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا کے زیر اہتمام ایک اہم علمی مذاکرہ
حیدرآباد: 31؍اکتوبر(عصر حاضر) مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا کے زیراہتمام‘ تحفظ شریعت ٹرسٹ کے زیر انتظام بتاریخ : 14؍ربیع الاول 1441ھ م 1؍نومبر 2020ء بروز اتوار بعد نماز مغرب (متصلاً) بمقام مسجد الکوثر حافظ بابا نگر حیدرآباد ایک اہم علمی مذاکرہ بعناوین: ماهِ ربیع الاول ؛رسومات و خرافات/سیرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا تجارتی پہلو ،بہ صدارت:حضرت مولانا محمد عبدالرحیم بانعیم مظاہری مدظلہ(نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا ) بہ نگرانی :حضرت مولانا سید مجاہد علی قاسمی مدظلہ (معاون نائب ناظم مجلس علمیہ تلنگانہ و آندھرا )منعقد کیا جارہا ہے۔ اس اجلاس کو مفتی محمد عامر قاسمی استاذ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ اور مولانا عبد الرشید طلحہ نعمانی استاذ ادارہ اشرف العلوم مخاطب فرمائیں گے۔
عوام و خواص سے کثیر تعداد میں شرکت کی پرخلوص گزارش کی جاتی ہے۔