آئینۂ دکن

تجوید القرآن ٹرسٹ عنبرپیٹ میں جلسہ اصلاحِ معاشرہ، مولانا شاہ جمال الرحمن مفتاحی کا خطاب

حیدرآباد۔23نومبر(راست) مفتی محمد عرفان قاسمی کی اطلاع کے بموجب مدرسہ تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ عنبرپیٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام جلسہ اصلاحِ معاشرہ بہ عنوان ہم اللہ کے محبوب کیسے بنیں؟ بہ تاریخ 28/ربیع الآخر 1444ھ مطابق 24/نومبر بروزِ جمعرات بعد نمازِ ظہر مسجد صراطِ مستقیم آزاد نگر عنبرپیٹ میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس کو ریاست کے بزرگ عالم دین امیر شریعت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم سرپرست تجوید القرآن ٹرسٹ عنبر پیٹ خطاب فرمائیں گے۔ اجلاس کی صدارت حضرت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب بانی و صدر تجوید القرآن ٹرسٹ اور نگرانی حافظ محمد زکریا فہد قاسمی نائب صدر تجوید القرآن ٹرسٹ فرمائیں گے۔ جلسہ کا آغاز مفتی سعید خان صاحب کی قرأت کلام پاک سے ہوگا جبکہ مولانا غلام مجتبی صاحب جلسہ کی نظامت فرمائیں گے۔ حافظ محمد افضل سلیم‘مولانا سید عباد‘ حافظ محمد یحیی سعد‘ حافظ محمد عیسی فقیہ و جمیع ٹرسٹیان‘ اساتذہ و اراکین و عملہ نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×