آئینۂ دکن

تجوید القرآن ٹرسٹ عنبرپیٹ حیدر آباد میں جدید و قدیم داخلوں کا آغاز

حیدرآباد: 5؍مئی (پریس ریلیز) حافظ محمد زکریا فہد قاسمی نائب ناظم و ناظم تعلیمات کے اطلاع کے مطابق تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ عنبر پیٹ حیدر آباد الحمد للہ امیر شریعت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم کی سرپرستی اور خادم القرآن حافظ محمد غوث رشیدی صاحب کی صدارت میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں انجام دیتا ہے، اس سال کے لئے ادارہ ہٰذا کے تمام شعبوں میں جدید داخلوں کا آغاز انشاءاللہ 10/مئی 2022 بروز منگل سے ہوگا ، واضح رہے کہ ادارہ ہٰذا مندرجہ ذیل شعبہ جات ہیں
شعبہ عالمیت ذکور (عربی اول تا عربی پنجم مشکوٰۃ شریف تک) شعبہ عالمیت اناث( عربی اول تا دورہ حدیث)
شعبہ حفظ (ذکور و اناث)
شعبہ ناظرہ و نورانی قاعدہ (ذکور و اناث)
مکتب
تعلیم بالغان و بالغات
تعلیم بزرگان و نسواں
جدید داخلے صرف 10′ 11، 12 مئی 2022 ء بروز منگل تا جمعرات صبح 9 بجے تا 01 بجے لئے جائیں گے،
جدید داخلے کے لیے چار پاسپورٹ سائز کے فوٹوز، آدھار کارڈ کا زیراکس، برتھ سرٹیفکیٹ کا زیراکس، لائٹ کے بل کا زیراکس ساتھ لائیں اور لڑ کا و لڑکی کی عمر چھ سال ہونا ضروری ہے،
اور قدیم داخلوں کی تجدیدی کاروائی انشاءاللہ 14’15 مئی بروز ہفتہ، اتوار صبح نو بجے تا شام چار بجے رہے گی
ادارہ کی خصوصیات
1-معیاری تعلیم، عمدہ تربیت کا اہتمام
طلباء و طالبات کے لئے ہفتہ واری تربیتی مجالس کا انعقاد، امیر شریعت عارف باللہ حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم سے مہینے میں دو مرتبہ استفادہ
3- جید، ذی استعداد تجربہ کار و مشفق اساتذہ کی خدمات،
4- وسیع و صاف ستھرے کلاسیں
طلباء و طالبات کے لئے یونیفارم کا لزوم
5- نورانی قاعدہ کے طلباء و طالبات کے بلاک بورڈ کا اہتمام
6- پندرہ سال سے زائد عمر کے طلباء و طالبات کے لئے اوپن سے ایس سی سی اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی سہولت
7- تعلیم، اخلاق اور حاضری میں نمایاں طلباء و طالبات میں ماہانہ انعامات
8- طلباء و طالبات ہفتہ واری تقریری انجمن
9- تمام شعبوں میں اردو، انگریزی اور حساب کا معقول بندوبست
10- شعبہ عالمیت میں دور کا التزام
11- شعبہ عالمیت کے امتحانات کا شہر کے مشہور اداروں کے مؤقر اساتذہ کرام کے ذریعے انعقاد
12- عصر کے بعد طلباء و طالبات کے مختلف فنون میں مہارت کے لئے ٹریننگ کا انتظام
13- بعد مغرب قرب و جوار کے طلباء و طالبات کے لئے پڑھائی کا التزام
نوٹ! ایس سی سی اور انٹر میڈیٹ اردو سے واقف و ناواقف طلباء و طالبات بھی شعبہ عالمیت میں داخلہ لے سکتے ہیں،

مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر ربط کریں

+91 9032794902

+91 9292005252

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×