آئینۂ دکن

تجوید القرآن ٹرسٹ عنبرپیٹ حیدرآباد میں جلسہ اصلاح معاشرہ

مولانا احمد عبید الرحمٰن اطہر ندوی خطاب فرمائیں گے

حیدرآباد: 26؍مئی (پریس ریلیز) مفتی محمد عرفان قاسمی استاذ ادارہ ہذا کی اطلاع کے بموجب تجوید القرآن ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ آزاد نگر عنبر پیٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام انشاءاللہ 24/ شوال المکرم 1443ھ مطابق 26/ مئی 2022 ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر (1:30) بمقام مسجد صراط مستقیم آزاد نگر عنبر پیٹ میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوگا۔
جلسہ کی صدارت خادم القرآن حضرت مولانا حافظ محمد غوث رشیدی صاحب (صدر ٹرسٹ) فرمائیں گے اس جلسہ کو مشہور عالم دین حضرت مولانا احمد عبید الرحمٰن اطہر صاحب ندوی دامت برکاتہم (ناظم مدرسہ امداد العلوم ٹین پوش) مخاطب فرمائیں گے۔مولانا محمد زکریا فہد قاسمی نے تمام حضرات سے شرکت کی درخواست کی ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا معقول انتظام رہے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×