آئینۂ دکن

گولکنڈہ میں تجہیز و تکفین کا تربیتی کیمپ برائے خواتین

حیدرآباد: 17/نومبر (راست) مولانا سہیل شریف ناظم مدرسہ شمس المکاتب کی اطلاع کے مطابق موجودہ دور میں خواتین امت کو اس بات کی تربیت دینا انتہائی ضروری ہے کہ کس طرح میتوں کو غسل دیا جاتا ہے۔ اس کا علم نہ ہونے کی وجہ سے یہ مسئلہ کمرشیل بنتا جارہا ہے۔ اسی کے پیشِ نظر صفابیت المال اور نورالقرآن مدرسہ اینڈ ویلفیر سنٹر کے زیر اہتمام تجہیز وتکفین اور غسل میت کا تربیتی کیمپ برائے خواتین وطالبات منعقد ہونے جارہا ہے۔ ان شاء اللہ یہ تربیتی کیمپ بتاریخ 19/نومبر 2022 بروز ہفتہ بوقت صبح 11:00 بجے بمقام نورالقرآن مدرسہ اینڈ ویلفیر سنٹر(متصل مسجد بلال قاضی گلی گولکنڈہ) منعقد ہوگا۔جس میں ماہر و تجربہ کارخواتین و عالمات میت کو غسل دینے کی تربیت دیں گی۔تمام خواتین وطالبات سے شرکت و استفادہ کی گزارش کی جاتی ہے۔مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں:9160036381، 7893028751

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×