آئینۂ دکن

صفا بیت المال کے تحت بکروں کے ذبح اور کٹوائی کی تربیت کے مفت کیمپس ،بیروزگار افراد اپنے نام رجسٹرڈ کروائیں

حیدرآباد: 3؍جون (پریس ریلیز) مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال نے یہ اطلاع دی ہے کہ صفا بیت المال کے تحت حیدرآباد کے مختلف محلہ جات میں قربانی کے ایام کی آمد کی مناسبت سے بکروں کے ذبح کرنے اور گوشت کی کٹوائی کی مکمل تربیت دی جارہی ہے اس کا پہلا سہ روزہ مفت تربیتی کیمپ بتاریخ 5/جون تا 7/جون 2022 بروز اتوار پیر اور منگل بہ اوقات صبح 9 بجے تا 12 دن بمقام دفتر صفا بیت المال متصل مسجد الفلاح واحد نگر قدیم ملک پیٹ منعقد ہوگا جس میں ذبح سے کٹوائی تک کی مکمل تربیت مفت دی جائے گی پہلے کیمپ کے بعد حیدرآباد کے مختلف محلہ جات میں بھی اسی طرح کے سہ روزہ تربیتی کیمپس منعقد کیے جائیں گے اور کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جائے گی واضح ہو کہ قربانی کے ایام میں شہر کے اطراف و اکناف سے ایسے ان پڑھ لوگ شہر میں آتے ہیں اور بکروں کی کٹوائی کرتے ہیں اور منہ مانگی رقم حاصل کرتے ہیں اور ان افراد کا دین و شریعت کے احکام سے کوئی تعلق بھی نہیں ہوتا اسی تلخ حقیقت کو محسوس کرتے ہوئے صفا بیت المال نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ صفا بیت المال کے ٹرسٹیان نے اپیل کی ہے کہ جو افراد بیروزگار ہیں وہ اس فن میں مہارت حاصل کریں اور بقرعید کے ان تین دنوں میں اس میدان میں محنت کریں اور اپنی معیشت کو مضبوط کریں۔ اس تربیت میں جن بکروں کا استعمال ہوگا ان کا گوشت غریبوں میں تقسیم کیا جائے گا جو حضرات اس مفید مہم میں درکار بکروں کی خریدی میں تعاون کرنا چاہتے ہوں وہ بھی ربط کریں اور جو تربیت حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ بھی ان نمبرات پر ربط کریں ۔9394419820/21

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×