آئینۂ دکن

صفا بیت المال حیدرآباد کے کارکنان نے کیا اولڈ ایج ہوم کا دورہ

حیدرآباد: 13؍ڈسمبر (پریس ریلیز) صفابیت المال حیدرآباد کے والینٹرس نے جناب ظہیر ناصری صاحب کی قیادت میں 11 دسمبر بروز چہارشنبہ حسن نگر میں واقع شفاء الله اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا، جس میں 60 سے زائد معمر افراد مقیم ہیں۔ صفابیت المال کی جانب سے جناب ظہیر ناصری صاحب کے تعاون سے معمرین کیلئے درکاپمپرس دئیے گئے ۔نیز ان تمام افراد کے لئے وافر مقدار میں فروٹس بھی دئیے گئے۔ اس ٹیم نے معمر افراد سے خیر سگالی ملاقات کی اور انفرادی طورپر ان کے احوال دریافت کئے۔ واضح ہوکہ صفا بیت المال کے کارندوں نے مختلف مقامات پر بے سہارا پڑے ہوئے پانچ افراد کو اپنی کفالت میں اس اولڈ ایج ہوم میں شریک کیا ہے۔ اس وفد نے اولڈ ایج ہوم کے ڈائرکٹر جناب ڈاکٹر قادری صاحب سے بھی ملاقات کی۔ اس وفد میں جناب ظہیر ناصری صاحب، مفتی ابوبکر صدیق صاحب، حافظ عبدالغفار صاحب، جناب محمود بھائی، حافظ شعیب ،خواجہ پاشاہ ،منہاج اور دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×