آئینۂ دکن

صفا بیت المال اور ٹاٹا کے اشتراک سے ڈھائی ہزار سے زائدخواتین میں خواندگی اسنادات اور راشن کی تقسیم

حیدرآباد: 14؍اپریل (پریس ریلیز) صفا بیت المال اور ٹاٹا کے اشتراک سے ناخواندہ افراد کو خواندہ بنانے کی غرض سے شہر حیدرآباد میں سو سے زائد سنٹرس قائم کئے گئے ، اور سہ ماہی کورس رکھا گیا، مختلف زبانوں کے سکھانے کے لئے ماہر اساتذہ کا انتظام کر کے ان کے لئے اردو ہندی اور تلگو زبانیں سکھائی گئیں، تین ماہ مکمل ہو نے پر ان کو چمپا پیٹ روز گارڈن میں خواندگی اسنادات دئے گئے ، جس میں ٹاٹا کی جانب سے آئے ہوئے مہمان، صفا بیت المال کے ٹرسٹیز اور دوسری تنظیموں کے افراد بھی شامل تھے ، ایک منفرد اور منظم طریقہ پر یہ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایاگیا، کورس مکمل کرنے والے افراد میں سر ٹیفکیٹ جاری کر نے کے ساتھ ساتھ ، ان کے لئے راشن کا بھی انتظام کیا گیا، ٹاٹا کی طرف سے آئے ہوئے مہمانان نے صفا کی اس محنت کو خوب سراہا، ڈھائی ہزار سے ز ائداد مجمع جو ایک بڑی تعداد میں شامل ہوا تھا، اس نے اپنی بہترین کاردگی پیش کی، سیکھنے والوں نے اپنے دلی جذبات کا اظہار کیا ، ماہر ٹرینرز نے بھی جن کے لئے ایک بڑی کامیابی تھی اس کے بارے میں اظہار خیال کیا، آخر میں ٹاٹا کے ذمہ داران نے کہا کہ بڑے کام تو بہت سے لوگ کر تے ہیں یہ ایسا کام ہے جس کی اس وقت سخت ضرورت ہے ، کورس مکمل کر نے والوں سے کہا کہ اب آپ اس تعلیم کے میدان میں دوسروں کوبھی ترغیب دیں کہ وہ بھی کم سے کم اپنی زبان سیکھ لیں تاکہ اپنے بچوں اور اپنی ذاتی زندگی کے کام خود کر سیکں ، صفابیت المال کی ٹیم میں سیدطلحہ پرجیکٹ انچارج،شیخ شفی کوارڈینیٹر، میر شہباز علی کوارڈینیٹر، محمد زید احمد، محمد مستان علی خان، عبد المجید سعد وغیرہ نے اس پروگرام کو بخوبی سنبھالا ، راشن کی تقسیم کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×