آئینۂ دکن

صفا بیت المال کی ٹیم پانی میں محصور افراد اور ساز و سامان کی منتقلی میں مصروف

حیدرآباد: 15؍اکٹوبر (پریس نوٹ) مولانا غیاث احمد رشادی ،مولانا فصیح الدین ندوی، مولانا محمد مصدق القاسمی ، مولانا وسیم الحق ندوی کی ایما پر مفتی عبدالمہیمن اظہر القاسمی نائب صدر اور مولانا عبدالله معاذ معاون نائب صدر کی راست قیادت اور حافظ مبشر خان انچارج دفتر کی رہنمائی میں صفا بیت المال کے زیر اہتمام حالیہ شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں محصور افراد میں غذائی پیکٹس کی تقسیم کے ساتھ ساتھ  سینکڑوں افراد اور ان کے سازو سامان کی منتقلی کا  کام 15اکٹوبر کی صبح سے شروع کیا گیا مرکزی صدر کی ایما پر 12 سے زائد فور ویلر گاڑیاں اور پچاس افراد کا عملہ ان متاثرین اور محصورین کی امداد میں مصروف رہا اور الحمدللہ ہاشم آباد  بالاپور اور الجبیل کالونی میں کام چل رہا ہے اور لوگوں کا تعاون سینکڑوں محصورین کی منتقلی اور ان کے سازو سامان کی منتقلی کا کام کیا جارہا ہے صفا بیت المال کی رفاہی ٹیم مسلسل کام میں مصروف ہے اور ان متاثرین کے اپنے مکانات واپسی کے بعد ان میں راشن و دیگر گھریلو اشیاء کے ذریعہ امداد کا کام شروع کیا جائے گا محصورین کی منتقلی اور ان کے سازو سامان کی منتقلی کا سلسلہ انشاءاللہ جاری رہے گا۔ ٹرسٹیان صفا بعد مشاورت اس سلسلہ میں لاءحہ ء عمل اور طریقہ کار طے کریں گے اہل خیر حضرات سے صفا بیت المال کے ٹرسٹیان نے اپیل کی ہے کہ اس کار خیر میں مالی تعاون فرمائیں اور ان نمبرات پر ربط کریں: 9394419820. 9394419821

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×