آئینۂ دکن

خاص رپورٹ؛ لاک ڈاؤن کی نازک صورتحال میں متأثرین کی دادرسی کرنے والے مثالی ادارے

حیدرآباد: 16؍اپریل (عصر حاضر) قارئین عصر حاضر کی خدمت میں ہم شہر حیدرآباد و ریاست تلنگانہ کے ایسے فلاحی رفاہی اور سماجی اداروں کی بر وقت انجام دی جانے والی خدمات پیش کرنے جارہے ہیں جنہوں نے لاک ڈاؤن کی نازک صورتحال میں غرباء‘ مساکین اور یومیہ کی اساس پر اپنے معاش کی فکریں کرنے والے افراد جو دو وقت کی روٹی کے لیے بے چینی کا شکار ہوچکے تھے ان کی دادرسی کے لیے آگے بڑھ کر ان کی خدمات میں مثالی کارنامہ انجام دیا ہے۔

جنتا کرفیو 22 مارچ سے لاک ڈاؤن میں محصور متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے روزانہ کی اساس پر مزدوری کرنے والے آٹو ڈرائیورس جن کا روزگار روزانہ کی محنت پر مبنی ہے تعمیری کاموں سے متعلقہ مزدور، غریب افراد اور کثیر العیال لوگ جو پچھلے 25 دنوں سے گھروں میں محصور ہو چکے ہیں اس قدر مجبور و بے بس ہیں کہ دو وقت کا کھانا اپنے اہل وعیال کو کھلانا ان کے لئے بہت مشکل ہو گیا ہے اورلاک ڈائون میں مزید اضافہ کی وجہ سے لو گ اورزیادہ پریشان ہیں، حیدرآباد کے سلم علاقوں کی حالت بد سے بدتر ہوچکی ہے، حکومت کی طرف سے راشن اور نقد رقم کی امداد ناکافی ہے اور جس کے پاس راشن کارڈو بنک اکاؤنٹ نہیں ہے وہ تو حکومت کی امداد سے بھی محروم ہیں اور تنظیموں سے بھی امداد پہنچ رہی ہے مگر وہ بھی ضرورت کے مقابلے میں بہت کم ہے ان تشویشناک حالات میں ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم انسانیت کی بنیاد پر ان مستحقین تک راشن پہنچانے کی کوشش کریں گزشتہ 20دنوں سے مسلسل ان مستحقین تک راشن پہنچانے میں صفا کی رفاہی ٹیم مصروف ہے، واضح ہو کہ صفا بیت المال نے سات ہزار فیملی کو انتہائی مستحق قرار دیتے ہوئے انہیں اپنے سروے کے مطابق سفید استحقاق کارڈ جاری کیا ہے،اب تک4500 خاندانوںمیں صفا بیت المال کی ٹیم نے گھر گھر پہنچ کر پینتالیس لاکھ روپئے (4500000) مالیتی راشن پہنچایا ہے،شہر کے مضافات میں ایسی بستیاں ہیں جہاں حکومت اور دیگر تنظیموں کی طرف سے کوئی خاص امداد نہیں پہنچ پارہی ہے 12 اپریل سے روزانہ مرکزی صدر صفا بیت المال مولانا غیاث احمد رشادی صاحب کی قیادت میں صفاکی ایک ٹیم’ شاہین نگر، وادیٔ مصطفی، غوث نگربارہ نمبر گلی،ودیئے صالحین شاہین نگر،سلیمان نگر پلّر نمبر 244، گرین سٹی وغیرہ ان علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ان میں راشن کے ساتھ مالی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اس کے علاوہ ضیاء گوڑہ ،اپو گوڑہ مادانہ پیٹ، وٹے پلی،چنتل میٹ، رسول پورہ کشن باغ، میر محمود پہاڑی، ریاست نگر، معین باغ، ملک پیٹ، یاقوت پورہ، عنبرپیٹ مرادنگر حسن نگرجھرہ ،افضل نگرنالہ،ملہ پلی, راجندرنگرآصف نگر،گولکنڈہ، سکندرآباد، کاچی گوڑہ، بنڈلہ گوڑہ ،اتاپور وغیرہ علاقوں میں راشن تقسیم کیاگیا،، پولیس محکمہ کی جانب سے اس تنظیم کی گاڑیوں کو اجازت نامہ جاری کئے گئے ہیں جن کی وجہ سے باآسانی راشن پہنچایا جارہا ہے، صفا بیت المال کے عملے کے مخلص و محنتی افراد اس کام میں لگے ہوئے ہیں صفا کی جانب سے تقسیم کر دہ راشن پیکیج میں یہ اشیاء شامل ہیں ،10 کلو سونا مسوری چاول دو کلو تیل، مسور کی دال،چنے کی دال، نمک،مرچی، ادرک لہسن ،املی، اچار ،چائے پتی،ہلدی وغیرہ شامل ہیں یہ پیکیج ایک ہزار روپیہ پر مشتمل ہے، اہل خیر حضرات سے دردمندانہ اپیل ہے کہ فراخدلی سے اس کار خیر میں بھرپور تعاون فرمائیں ،جو حضرات اس مد میں امداد کرنا چاہتے ہوں وہ بینک اکاؤنٹ: Safa Baitul Maal Religious and Welfare Trust.A/c No. 9512124617, IFSC: KKBK0007446. Bank: Kotak Mahindra Bank,Malakpet Branch. UPI: sbmtrust@kotak پر اپنی رقم ارسال کریں۔ تفصیلات کے لئے سیل نمبرات 040-24551314, 9394419820, 9394419821 پر ربط کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×