آئینۂ دکن

صفا بیت المال کی جانب سے ڈھائی ہزار خاندانوں میں رمضان راشن تقسیم

حیدرآباد: 29؍مارچ (پریس ریلیز) حافظ مبشرخان مینیجر ہیڈ آفس کی اطلاع کے بموجب صفا بیت المال جو سال بھر رفاہی، فلاحی، طبی، تعلیمی، سماجی اور ہنگامی خدمات میں مصروف رہتا ہے اور مالداروں کی امداد کو حقیقی مستحقین تک پہنچانے کے لیے سروے کا جو شفاف نظام مرتب کیا ہے، اور اس نظام کے تحت جو حقیقی مستحقین ہوتے ہیں ان کو سفید کارڈ دے کر ایسے حد درجہ مستحقین میں دیگر امدادوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان میں سے انتہائی مستحقین تک رمضان راشن دیا جارہا ہے۔ الحمدللہ اس سال صفا بیت المال کی جانب سے شہر حیدرآباد کی 70/سے زائد سلم بستیوں میں مقیم ڈھائی ہزار نہایت مستحق و نادار روزہ دار خاندانوں تک رمضان راشن پہنچایا جائیگا، صفا بیت المال نے شہر حیدرآباد کو مختلف زونس میں تقسیم کرکے پہلے مرحلہ میں 26/مارچ سے راشن تقسیم کرنا شروع کیا، 26/مئی بروزِہفتہ صبح دس بجے کوہِ نور فنکشن ہال حافظ بابا نگر میں پھسل بنڈہ، ریاست نگر، معین باغ،فلک نما، تیگل کنٹہ، وٹے پلی، غازی ملت کالونی، بنڈلہ گوڑہ، ہاشم آباد، غوث نگر، شاہین نگر، جل پلی، پہاڑی شریف اور حافظ بابا نگر میں موجود سفید کارڈ کے حامل مستحقین کو ٹوکنس حوالہ کیے گئے اور اسی طرح انہی علاقوں میں مقیم ایسے مستحقین جنہیں صفا نے استحقاق کارڈ جاری کیا ایسے جملہ 410/مستحقین میں صدر صفا بیت المال کی نگرانی میں راشن کی تقسیم عمل میں آئی اسی طرح دوسرے مرحلہ میں 29/مارچ بروزِمنگل صبح دس بجے کلاسک گارڈن فنکشن ہال رنگ روڈ پلر نمبر 102میں حکیم پیٹ کنٹہ، گولکنڈہ، لنگر حوض، ملے پلی، وجئے نگر کالونی، فرسٹ لانسر و دیگر علاقوں میں مقیم سفید کارڈ کے حامل 300مستحقین میں رمضان راشن کی تقسیم عمل میں آئی۔30اور31 مارچ کو بھی مختلف زونس میں رمضان راشن تقسم کیا جائے گا، اس طرح ڈھائی ہزار خاندانوں میں رمضان راشن پیکیج تقسیم کا منصوبہ ہے۔ ایک پیکج میں 20 کلو سونا مسوری چاول‘ 2 کلو تیل‘ 1کلو مسور دال‘ 1 کلو چنادال‘ 1 کلو شکر‘ 1 کلو بیسن‘ 1کلو اچار‘ 1/2 کلو املی‘ 1/2 کلو مرچ‘ 1/2 کلو ادرک لہسن‘ 1/4 کلو چائے پتی‘ 100 گرام ہلدی‘ 1 کلو کیمیاء کھجور اور 2 کلو نمک شامل تھے۔ٹرسٹیانِ صفا بیت المال نے اہل ِخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی،معاونین فون نمبر 9394419820,9394419821پر ربط کریں نمائندے پہنچ جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×