آئینۂ دکن

صفا بیت المال کا کیلنڈر 2023ء منظر عام پر!

حیدرآباد: 30؍نومبر (پریس نوٹ) حافظ محمد صابر الدین کی اطلاع کے بموجب ہر سال کی طرح اس سال بھی مرکزی صفا بیت المال کا کیلنڈر 2023ء طباعت کے مراحل سے گزرکر منظر عام پر آچکا ہے۔ آج بہ تاریخ 30؍نومبر بروزِ چہارشنبہ مرکزی دفتر واقع واحد نگر ملک پیٹ حیدرآباد میں صفا بیت المال کے قومی صدر مولانا غیاث احمد رشادی کے ہاتھوں رسم اجراء انجام پایا۔ عمومی اشتہارات سے گریز کرتے ہوئے مرتب کیا گیا یہ کیلنڈر مناسب سائز عمدہ کاغذ، دیدہ زیب و خوشنما ڈیزائننگ سے آراستہ ہے۔ اس میں شمسی و قمری تاریخ کے ساتھ نمازوں کے اوقات بھی درج ہیں۔ یہ کیلنڈر صفا بیت المال سے وابستہ جمیع کارکنان و ممبران کو ہدیۃً یہ دیا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×