آئینۂ دکن

ادارہ اشرف العلوم میں ریاستی رابطہ مدارس اسلامیہ تلنگانہ کے مشاورتی اجلاس کا انعقاد

حیدرآباد: 4؍اکٹوبر (پریس ریلیز) ریاستی رابطہ مدارسِ اسلامیہ تلنگانہ کا مشاوتی اجلاس بتاریخ 3؍صفر المظفر م 3؍اکٹوبر بروزِ جمعرات دوپہر 2؍بجے تا 4؍بجے دن میٹنگ ہال ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد میں ناظم عمومی کل ہند رابطۂ مدارس اسلامیہ دارالعلوم دیوبند کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ جس میں شہر حیدرآباد کے علاوہ ریاست تلنگانہ کے مؤقر علماء کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں درجِ ذیل امور طئے پائے:

1۔ تقسیم ریاست کے بعد نئی عاملہ کی تشکل کے لیے پہلے تمام اضلاع میں مدارسِ دینیہ کے ذمہ داروں کو وہیں جوڑ کر مدارس کی فہرست بنائی جائے گی اور انہی لوگوں کے اتفقا سے ایک ممبر کا انتخاب کرلیا جائے گا‘ پھر عاملہ کی میٹنگ میں عہدہ داروں کو منتخب کرلیا جائے گا۔ یہ کام ان شاء الله اندرون پندرہ دن مکمل ہوگا۔

2۔ ریاستی مدارس کے سالانہ امتحانات کے وقت مربوط مدارس کے تمام طلبہ کے لیے عالمیت میں جماعت دوم تک اور حفظ کے رابطے کے تحت وفاقی اجتماعی امتحانات بھی منعقد کئے جائیں گے۔

3۔ ربیع الاول کے آخری ہفتہ میں ان شاء الله تدریب المعلمین کا سہ روزہ کیمپ راطے کی زیر نگرانی منعقد کیا جائے گا۔ تواریخ کا متعاقت اعلان ہوگا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×