آئینۂ دکن

گرمی کی شدت اور کورونا وبا کے خطرہ کے پیش نظر انٹر، ایس ایس سی امتحانات کے انتظامات کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد۔28: موسم گرما میں اعظم ترین درجہ حرارت میں اضافہ اور کورونا وائرس کی وبا کے خطرہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ریاستی وزیر تعلیمات پی سبیتا اندرا ریڈی نے ضلع کلکٹرس، ڈی ای اوز، ٹی ایس آر ٹی سی، ٹرانسکو اور متعلقہ دیگر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں انٹر میڈیٹ، ایس ایس سی اور ٹیٹ امتحانات کے انعقاد میں حد درجہ محتاط رہیں، اعظم ترین درجہ حرارت میں اضافہ کے اثرات سے طلبہ کو محفوظ رکھنے اور کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ممکنہ اقدامات کرناچاہئے۔
وہ ایس ایس سی، انٹر میڈیٹ اور ٹیٹ امتحانات کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہی تھیں۔ اس اجلاس میں سکریٹری تعلیمات سندیپ کمار سلطانیہ، ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن دیواسینا اور سکریٹری انٹر میڈیٹ بورڈ سید عمر جلیل اور دیگر عہدیدار شریک تھے، بعدازاں سبیتا اندرا ریڈی نے ضلع کلکٹرس، ڈی ای اوز، آر ٹی سی، ٹرانسکو عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

انٹر میڈیٹ امتحانات کا آغاز 6مئی سے ہوگا جبکہ ایس ایس سی امتحانات23سے 28مئی منعقد ہوں گے۔ ٹیٹ امتحان12 جون کو منعقد ہوگا۔
یو این آئی کے مطابق تلنگانہ کی وزیرتعلیم سبیتا اندرریڈی نے دسویں، انٹرمیڈیٹ اورٹیٹ کے امتحانات کے انعقاد کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیااور ضلع کلکٹرس، ڈی ای اوز، آر ٹی سی، ٹرانسکو کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×