ریاست و ملک

پردھان منتری کلیان یوجنا کے تحت دیوالی تک مفت اناج فراہم کیا جائے گا

نئی دہلی: 7؍جون (عصرحاضر) وزیر اعظم نریندی مودی نے آج قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران بھی پردھان منتری غریب کلیان اسکیم کے تحت دیوالی تک ضرورت مندوں کو مفت اناج فراہم کیا جائے گا۔ گذشتہ برس اس اسکیم کے تحت 80 کروڑ افراد کو مفت اناج فراہم کیا گیا تھا، اسی طرح رواں برس بھی پردھان منتری غریب کلیان اسکیم کے تحت سبھی غریب ضرورت مندوں کو طے شدہ مفت اناج فراہم کیا جائے گا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کئی ریاستوں میں کورونا کرفیوں میں نرمی برتی جارہی ہے، اس دوران ہمیں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، ہم ضرور کورونا سے جنگ جیتیں گے’۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ’ جو افراد فری ویکسین نہیں لگانا چاہتے ان کے لیے بھی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ وہ نجی ہسپتال میں مقررہ قیمت پر ٹیکہ لگا سکتے ہیں، نجی ہسپتالوں میں ویکسین کی قیمت کی نگرانی کی ذمہ داری ریاستی حکومت پر ہوگی’۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ’ رواں برس اپریل تک ٹیکہ کاری کا عمل مرکز کی نگرانی میں چل رہا تھا، تاہم ریاستی حکومتوں کی جانب سے اشکال و اعتراض کے بعد یکم مئی سے ریاستوں کو ٹیکہ کاری کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ تاہم مئی کے دوسرے ہفتے ہی کچھ ریاستوں نے کہاکہ ویکسین کا کام ریاستوں کے بجائے مرکز کی نگرانی میں ہونی چاہیے۔ ریاستی حکومتوں کے مطالبات پر ہم نے اسی نظام کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔’ انہوں نے کہا کہ’ آج ہم نے یہ فیصلہ لیا کہ ریاستوں کے پاس جو ٹیکہ کاری کی ذمہ داری تھی اب وہ مرکز کے زیر نگرانی ہوگی۔ مرکزی حکومت 21 جون سے ٹیکہ کاری عمل کی نگرانی و انتظام خود کرے گی۔ اس کے تحت مرکزی حکومت 18 برس سے زائد عمر کے سبھی افراد کو فری ٹیکہ لگائے گی، ویکسین پر کسی کوکچھ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں، سبھی شہریوں کے لیے مفت ویکسین کی ذمہ داری مرکز کی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ’ ہم نے ایک برس میں دو ویکسین تیار کرکے دکھا دیا۔ اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ’ سنہ 2014 میں جب ہمیں اقتدار ملا اس وقت ملک میں ٹیکہ کاری کی قابلیت 60 فیصد تھی۔ ہم نے مشن اندر دھنوس کے تحت ٹیکہ کاری مہم کی شروعات کی۔ اس مہم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جنگی پیمانے پر کام کیا گیا۔ اور آج بھارت ویکسینشن کے میدان میں نمایا کار کردگی کا مظاہرہ کرہا ہے۔ ویکسین کے تعلق سے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ’ بھارت میں ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کو ہرقسم کی مدد دی گئی ہے، اس کے لیے تجربات کو آسان بنایا گیا، انہیں ہزاروں کروڑ روپے کی مدد دی گئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ دنوں میں بچوں کے تعلق سے خدشات ظاہر کیے جارہے تھے، تاہم ہمارے سائنسدانوں نے بچوں کے لیے بھی ویکسین تیار کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×